ایسی اہم ترین باتیں جنھہیں سمجھنا ہر طرح کے کاروبار کو کامیاب بنا سکتا ہے The Most Important Information That May Help Making All Businesses Successful

The Most Important Information That May Help Making All Businesses Successful

The Most Important Information That May Help Making All Businesses Successful

کسی بھی کاروبار کو سمجھنے کے لیے کچھ گر کی باتیں ہوتی ہیں جن کو اگر ہم اچھے سے جان جائیں تو کوئی بھی کاروبار شروع کرنا اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنا ہمارے لیے ممکن بن جاتا ہے۔ یہ وہ بنیادی باتیں ہیں جن پر ہر چھوٹا بڑا بزنس یا کاروبار کھڑا ہوتا ہے۔

سب سے پہلے سمجھنے کی بات یہ ہے کہ آپ کیا شے یا پروڈکٹ اپنے کاروبار کے ذریعے سے بیچنا چاہ رہے ہیں۔ جب بھی ہم کوئی نیا کاروبار شروع کرنے لگتے ہیں تو ہماری ایک خاص پروڈکٹ لائن یا قابل فروخت اشیاء کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ پروڈکٹ لائن کسی خاص ضرورت کو پورا کر رہے ہوتی ہیں۔ جیساکہ آپ ایک صابن کے مینیوفیکچرر ہیں تو آپ کی پروڈکٹ رینج صابن سے متعلقہ ہو گی۔ اگر آپ سافٹ وئیر ڈیولپر ہیں تو آپ ایک خاص ضرورت کو پورا کرنے والے سافٹ وئیر تیار کر رہے ہونگے جیسا کہ اکاؤنٹنگ سافٹ وئیر یا ویب ایپلیکیشنز وغیرہ۔

آپ کا یہ سمجھنا بھی نہایت اہم ہے کہ آپ کونسی قسم کا کاروبار شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کیا یہ ایک خدمات کی فراہمی کا کاروبار ہے جیسا کہ پروفیشنل سروسز، ڈاکٹرز، وکیلوں، آئی ٹی پروفیشنلز اور اکاؤنٹنٹ وغیرہ۔ آپ کا کاروبار ٹریڈنگ سے متعلقہ بھی ہو سکتا ہے جس میں آپ زیادہ مال سستے داموں خرید کر اسے کم مقدار کی ریٹیل پیکنگ میں اہنا کاروباری نفع شامل کر کے بیچ دیں۔ اس کے علاوہ آپ مینیوفیکچرنگ بھی کر سکتے ہیں جس دوران مختلف را میٹیرئیل انڈسٹریئل عوامل سے گزار کر قابل فروخت اشیاء تیار کی جاتی ہیں اور اچھے نفع پر آگے فروخت کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔

کاروبار میں ایک اور اہم بات کا سمجھنا بھی اہم ہے کہ ہمارے کاروبار سے متعلقہ کچھ سپلائیرز ہوتے ہیں جو کہ ہمیں اپنے کاروبار کی ضرورت کے مطابق بلک میں اور را حالت میں مال فراہم کرتے ہیں۔ جو کہ ہم اپنے کاروبار کی نیچر کے مطابق قابل فروخت حالت میں بدل دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے کاروبار کے متعلقہ کئی وینڈرز بھی ہوتے ہیں جو کہ یوٹیلیٹی سروسز جیسا کہ بجلی، ٹیلی فون سروسز وغیرہ کی فراہمی کو ممکن بناتے ہیں۔ آج کل سپلائیرز اور وینڈرز کو مترادف الفاظ کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔

کسی بھی کاروبار کی جان تو اس کا کسٹمر یا کلائینٹ ہوتا ہے۔ کسٹمر یا کلائینٹ ہی وہ شخص ہے جو کہ ہماری پرڈوکٹس پر اور ہم پر بھی اعتبار کرتے ہوئے ہمارے سے خریداری کرتا ہے۔ سو کاربار میں کسٹمرز کا اعتماد جیتنا اور اس سے بھی بڑھ کر کسٹمر کے ہمارے پر اعتماد کو برقرار رکھنا دراصل کسی بھی کاروبار کی جان ہوتا ہے۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post