گھر کی چھت پر سبزیاں، پھل اگائیں اور بہت سی بچت کریں Cultivate Fruits and Vegetables at Your Roof Top

Cultivate Fruits and Vegetables at Your Roof Top

Cultivate Fruits and Vegetables at Your Roof Top

آج کل لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور کورونا وائرس بھی اپنی جڑیں دوبارہ سے پاکستان کے طول و عرض میں گاڑھنے لگا ہے۔ اس تمام قصیئے میں سبزی و پھل فروشوں نے دام بہت ذیادہ بڑھا دیئے ہیں۔ خاص طور پر روزمرہ کی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ تاہم ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہم سبزیوں اور پھلوں کے حوالے سے ہونے والی اس مہنگائی کا توڑ باآسانی کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے ذیادہ ترد د کی بھی ضرورت نہیں۔

دراصل اگر ہمارے گھر کے اوپر کی منزل میں چھت پر دھوپ آتی ہو تو پھر ہم باآسانی وہاں پر سبزیاں اور پھل کاشت کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیئے ہمیں گملوں کی ضرورت ہو گی جہاں پر ہم یہ پھل اور سبزیاں اگانا چاہ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ان گملوں کو نرم مٹی سے بھرنا ہوتا ہے اور اس مٹی میں مناسب مقدار میں کھاد یا گوبر وغیرہ کی آمیزش کی جائے تو اگائی میں کافی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس مٹی میں اگر مردہ جانوروں کا خون ڈالا جائے تو وہ بھی قدرتی کھاد کا کام کرتا ہے۔

سبزیوں اور پھلوں کے معیاری بیج نہایت ارزاں نرخوں پر قریبی سبزی منڈیوں سے خریدے جا سکتے ہیں۔ چھت پر لگانے کے لئے ہم ٹماٹر، بھنڈی، سبز مرچیں، دھنیا و پودینا، کریلے، ٹینڈے، گھیا اور کدو، لیموں وغیرہ اور پھلوں میں اسٹابری اور اس طرح کے دیگر جھاڑی دار پھل کاشت کر سکتے ہیں۔ سبزیوں و پھلوں کی کاشت کے حوالے سے یہ اہم بات ضرور یاد رکھنی چاہیے کہ پودوں کو کبھی بھی تیز دھوپ کے وقت پانی نہ دیں ورنہ پودے مرجھا جاتے ہیں۔ اور یہ بھی کہ پودوں کو مناسب وقت پر پانی اور کھاد یا گوبر وغیرہ کے ذریعے سے خوراک دینی چاہیے اور پروان چڑھانا چاہیے۔

فصل کے اوپر کیڑے مار سپرے کا چھڑکاؤ بھی بہت اہم ہے کیونکہ اس کے بغیر مختلف اقسام کے خشرات وغیرہ سبزیوں اور پھلوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔یہ کیڑے مار سپرے مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر چند سو روپوں کے حساب سے دستیاب ہوتے ہیں جنھہیں ہم پورا سیزن چلا سکتے ہیں۔ جب یہ پھل اور سبزیاں پک کر تیار ہو جائیں تو ہم انھیں اپنے استعمال میں لانے کے ساتھ ساتھ ضرورت سے ذائد اگائی کو رشتہ دارو ں، ہمسایوں اور دوستوں وغیرہ میں تخفتا بھی بانٹ سکتے ہیں۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post