کمپیوٹر سائنسز اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کے مابین کیا فرق ہے؟ Difference Between Computer Sciences and Information Technology

nomadthoughtsofeast

nomadthoughtsofeast

سائینس کوئی سی بھی ہو اس میں ریسرچ ورک کے زریعے سے علوم کی نت نئی جہتوں کو پہلے سے موجود انسانی علوم کا حصہ بنانے کی سعی کی جاتی ہے۔ سائینس کی مدد سے نئے ڈسکورڈ اور پہلے سے موجود انسانی علوم کے ذریعے سے مختلف نت نئے ٹولز اور ایکویپمنٹ وغیرہ ایجاد کئے جاتے ہیں۔

ٹیکانالوجی، انسان کے ایجاد کردہ مختلف ٹولز اور ایکویپمنٹس کو سیکھنے اور انھیں انسانی استعمال میں لانے کا نام ہے۔ اگر ہم فزکس وغیرہ کو دیکھیں تو فزکس اور ریاضی کے قوائد کو سمجھتے اور بروئے کار لاتے ہوئے انسان نے پہیہ ایجاد کیا اور اسی سائینسی ایجاد سے انسانی ترقی کا پہیہ بھی آگے کے جانب چالو ہو گیا۔

اسی طرح سے سائینسی علوم ترقی کرتے گئے اور توں توں حضرت انسان کی ایجادات کی فہرست بھی لمبی ہوتی گئی۔ 19 ویں صدی میں انڈسٹری کے فروغ کا باعث بننے والی ایسی بہت سی ایجادات ہوئیں کہ گزشتہ صدی کو انڈسٹرئیل ریوولوشن کا دور قرار دے دیا گیا۔

موجودہ اکیسویں صدی میں کمپیوٹر سائنس کی فیلڈ نے بے انتہاء ترقی کی اور حضرت انسان کمیونیکیشن کے ایسے ایسے ٹولز، ایکویپمنٹس ار گیجیٹس وغیرہ بنانے میں کامیاب ہو گیا کہ ہزاروں میل دور دنیا کہ ایک کونے میں بیٹھا شخص فیس ٹو فیس دنیا کے کسی دوسرے سرے پر موجود شخص سے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کرنے کے قابل بن گیا۔

یہ ورلڈوائڈ رئیل ٹائم کمیونیکیشن دراصل ایک نیونارمل ہے۔ انھیں انفرمیشن ٹولز اور ایکویپمنٹس وغیرہ کی وجہ سے دنیا ایک گلوبل ویلیج میں بدل چکی ہے۔ کمپیوٹر سائینس پروفیشنلشز اپنی آئی ٹی سے متعلقہ ایجادات کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس بارے میں سافٹ وئیر اور ہارڈوئیر انجینئیرز اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان انفرمیشن اور کمیونیکیشن سے متعلقہ ٹولز اور ایکویپمنٹس کا دائرہ اتنا وسیع ہو چکا ہے کہ ان ٹولز وغیرہ کا استعمال سیکھنے کے لیئے اکادمیہ نے انفرمیشن ٹیکنالوجی میں الگ سے گریجوایٹس اور انڈر گریجوایٹس کورسز متعارف کروائے ہیں۔ تاہم اگر کمپیوٹر سائنسز اور آئی ٹی کے ڈیسپلنز کا جائزہ لیں تو کمپیوٹر سائینسز پروفیشنلز کی جاب مارکیٹ میں ڈیمانڈ شاید آئی ٹی پروفیشنلز سے ماضی کی مانند ذیادہ ہی رہے گی۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post