فری لانسنگ اور کمپیوٹر و انٹرنیٹ کے ذریعے رزق حلال کا حصول Earning Good Livelihood through Freelancing, Computer and Internet

nomadthoughtsofeast freelaning

nomadthoughtsofeast freelancing

آج کے دور میں جبکہ ہر طرف بے روزگاری کا دوردورہ ہے، اس میں جو لو حقیقی معنوں میں فری لانسنگ اور انٹرنیٹ کے ذریعے رزق حلال کے حصول کے طریقوں سے متعارف ہیں، وہ اپنے اور خاندان کے اخراجات کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہیں۔

راقم کو فری لانسنگ سے متعارف ہوئے تقریباً نو سال سے اوپر کچھ ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔ اس عرصے کے دوران مجھے انٹرنیٹ پر مختلف تجربات اور مراحل سے گزرنا پڑا۔ تاہم اس تمام عرصے کے دوران راقم نے انٹرنیٹ پر کمائی کے ایسے طریقوں سے آگاہی حاصل کی، جن کو قلم بند کرنا اور مرحلہ وار اپنے قارئین کی نذر کرنا میرے لیئے مقدم ہے۔

انٹرنیٹ پر کمائی کے گو کہ بہت سے طریقے ہیں لیکن جو طریقہ انتہائی محدود سرمائے سے کامیابی سے اختیار کیا جا سکتا ہے، وہ ہے فری لانسنگ ویب سائیٹس کے ذریعے کام کا حصول۔ دنیا میں اس وقت بہت سی فری لانسنگ ویب سائیٹس اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ ان فری لانسنگ وینز کے ذریعے کلائنٹس کو فری لانسرز سے متعارف کروایا جاتا ہے۔ کلائنٹس سے مراد ایسے افراد یا کمپنیاں ہیں جن کو اپنے یا اپنے اداروں کے لیئے فری لانسرز کی خدمات درکار ہوتی ہیں۔

فری لانسرز خدمات کی فراہمی والے افراد ہیں۔ یہ خدمات کسی بھی طور ہو سکتی ہیں۔ ایک فری لانسر ایک ویب یا سافٹ وئیر ڈیویلپر ہو سکتا ہے تو ایک دوسرا فری لانسر کانٹنٹ رائٹنگ میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہوتا ہے۔ کوئی فری لانسر اکاؤنٹس کے شعبہ سے منسلک ہے تو کوئی انجینئرنگ سے متعلقہ ڈرائنگز اینڈ ڈرافٹنگز سے۔

کلائنٹس اپنی جابز کو فری لانس ویب سائیٹس پر پوسٹ کرتے ہیں جہاں سے متعلقہ فری لانسرز جاب پر بڈ کرتے ہیں۔ جن فری لانسرز کی سکلز، پروفائیل، بڈ ریٹس، اینڈ ایکسپرٹیز کلائنٹس کو بھا جائیں انھیں انٹرویو کے لیئے شارٹ لسٹ کرکے ان کے بارے میں مزید جانکاری لی جاتی ہے۔ اس طرح سے ایک فری لانسر آخرکار اپنے سے متعلقہ شعبے میں کام کے حصول میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

دنیا کی چند مشہور فری لانسنگ ویب سائیٹس کے نام ذیل میں ہیں؛

UpWork.Com

Fiverr.Com

Freelancer.Com

Guru.Com

PeoplePerHour.Com

موجودہ صدی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی بھی بولا جاتا ہے۔ کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائیل فونز دراصل انفارمیشن کو شیئر کرنے کے ٹولز اور میڈیم ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تجارتی معاملات اور ای کامریس سے متعلقہ شعبہ جات میں بھی غیر معمولی ترقی کی ہے۔ صنعت و تجارت سے متعلقہ افراد اپنے اداروں میں تیار ہونے اور بکری کے لیے مہیا اشیاء کو انٹرنیٹ پر آویزاں کر دیتے ہیں، اور اس کے لیے انٹرنیٹ ویب سائیٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ ویب سائیٹس سے نا صرف خرید و فروخت کے لیے دستیاب اشیاء کی جانکاری حاصل ہوتی ہے بلکہ ویب سائیٹس کے ذریعے ایک مکمل تجارتی ٹرانزکشن یا اشیاء اور پیسوں کے تبادلے کا عمل بھی مکمل ہوتا ہے۔

آج کی دنیا میں بہت سے افراد ای کامرس سے متعلقہ کمپیوٹر سکلز سے وابستہ ہیں، جیساکہ ای کامرس ویب سائیٹس ڈیویلپمنٹ، کانٹینٹ رائیٹنگ، سرچ انجن آپٹیمائیزیشن، پروڈکٹ لسٹنگ اینڈ پروڈکٹ مینجمنٹ، آن لائن کسٹمر کیئر، ای کامرس اکاؤئنٹنٹس وغیرہ، وغیرہ۔

ای کامرس کی وجہ سے  آج کی دنیا میں نا صرف یہ کہ تجارتی عمل بہت بڑھ گیا ہے، بلکہ ای کامرس کو ممکن بنانے والی سکلز میں روزگار کے بھی بے انتہاء مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post