دوستو! ہم میں سے بہت سے لوگ فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن نہیں جانتے کہ فری لانسنگ شروع کیسے کریں، فری لانسنگ کے لئے سرمایہ کتنا درکار ہوتا ہے اور اس کے زریعے سے ہم کتنا کما سکتے ہیں۔ تو آئیے اس بارے میں ہم تفصیل سے جائزہ لیتے ہیں۔
فری لانسنگ کیا ہے؟ اس بارے میں آپ ہماری فری لانسنگ کی تعارفی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ فری لانسنگ کے لئے آپ کو ایک کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ درکار ہوتا ہے جو کہ مارکیٹ میں 50 ہزار سے ا لاکھ کی لاگت میں باآسانی دستیا ب ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کا ماہانہ خرچہ تقرینا 2500 روپے ہے۔ اس کے علاوہ اچھی فری لانسنگ ویب سائٹس کی پیڈ سبسکرپشن تقریبا 10 ڈالر سے 20 ڈالر ماہانہ کے درمیان کے درمیان یعنی پاکستانی روپوں میں موجودہ کرنسی ریٹ کے مطابق 1600 سے 3500 ماہانہ ہے۔
یعنی آپ 50 ہزار کی کم سے کم انویسٹمنٹ اور ماہانہ تقریبا 4500 خرچہ کے ساتھ باآسانی فری لانسنگ کا بزنس شروع کر سکتے ہیں۔ فری لانسنگ کا بزنس کرنے کے لئے آپ کو فری لانسنگ کی مشہور ویب سائیٹس جیسا کہ
- www.upwork.com
- www.freelancer.com
- www.fiverr.com
- www.guru.com
وغیرہ سے رجسٹرڈ ہو کر وہاں اپنی پروفائل بنانی ہوتی ہے۔
![]() |
Upwork Profile Specimen |
آئیے اب دیکھتے ہیں کہ آپ فری لانسنگ کی جابز کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے فری لانسنگ ویب سائیٹس پر سرچ جابز کا آپشن موجود ہوتا ہے جہاں آپ کیورڈز جیسا کہ پی ایچ پی پروگرامنگ، ورچوئل اسسٹنٹ وغیرہ کی ٹرمز ٹائپ کر کے سرچ پر کلک کریں یا اینٹر کا بٹن پریس کریں تو تمام ان جابز کی لسٹ آپ کے سامنے آ جائے گی جو کہ آپ کی سرچ ٹرمز سے متعلقہ ہونگی۔
ان کی ڈیٹیلز کو پڑھیں اور اگر آپ وہ کام یا خدمات فراہم کر سکتے ہیں تو اس جاب پر بڈ کر دیں یعنی بولی دے دیں۔ اس سلسلے میں آپ اپنی بولی کا ریٹ دوسرے لوگوں کی نسبت کچھ کم رکھیں گے تو کام ملنے کے چانسز بڑھ جائیں گے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ جب آپ کی پروفائیل مستحکم ہو جائے تو آپ کو ذیادہ ریٹس پر بھی باآسانی کام مل سکتا ہے۔
