آسان ترین طریقے سے اپنا رنگ گورا گورا کریں، آزمودہ نسخہ Glow Your Color with this Natural Solution

life style - beauty tip

life style - beauty tip

آج کے دور میں اکثر خواتین و حضرات اس تگ و دو میں نظر آتے ہیں کہ کسی طرح سے اپنا رنگ شفاف، روشن اور گورا گورا بنا لیں۔ اس کے لئے ایک بہت ہی آسان سی ٹپ ہے جو کہ آپ کے رنگ کو دیکھتے ہی دیکھتے نکھار دے گی اور ہر کوئی آپ کے حسن و جمال کی تعریف کرتا نظر آئے گا۔آپ کو اب مہنگی مہنگی کریمیں بھی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تو اس کے لئے ایک بہت ہی آسان سا لیکن بہت کارآمد نسخہ ذیل میں ہے۔

پانچ سے چھ بڑے چمچ عرق گلاب کے لیں۔ یاد رہے کہ عرق گلاب کو انسانی جلد کی صحت کے حوالے سے ایک بہترین شے تصور کیا جاتا ہے۔ اب سات سے آٹھ بادام لے لیں اور انھیں اچھی طرح کوٹ لیں یا پھر گرائینڈ کر لیں۔ اگلے مرحلے میں ان کوٹے ہوئے باداموں کو چھاننی سے گزار کر پہلے سے لئے گئے عرق گلاب میں مکس کر لیں۔ یاد رہے کہ بادام بھی ہماری جلد کو شفاف بنانے میں بہت ہی اہم ہے۔ اب باداموں اور عرق گلاب کے اس مرکب کو پندرہ منٹ پڑے رہنے دیں اور اس کے بعد دوبارہ سے چھان کراستعمال کے لئے اپنے پاس رکھ لیں۔ اس تیار شدہ پانی کو آپ چار سے پانچ دن تک بھی باآسانی استعمال میں لا سکتے ہیں۔

اس مرکب کے استعمال کا طریقہ بھی انتہائی آسان اور سہل ہے۔ رات کو جس وقت سونے لگیں اس سے پہلے اپنے ہاتھ، منہ، بازوؤں، گردن اور پاؤں وغیرہ کو کسی اچھے سے صابن یا باڈی واش سے دھو کر ان تمام جگہوں پر اس عرق گلاب اور بادام کے تیار شدہ محلول کو اچھی طرح سے لگائیں اور ملیں۔ رات بھر اسی طرح سے جسم پر لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں۔ یہ نسخہ خواتین و مرد حضرات دونوں استعمال کر سکتے ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے آپ ایک صاف شفاف چہرے اور جلد کے مالک بن جائیں گے۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post