شہد انسانی صحت کے لیئے بہترین غذا Honey, The Best Tonic for Instant Energy

health Honey

Health

شہد انسانی صحت کے لئے بہترین غذا ہے اور احادیث مبارکہ میں بھی شہد کے استعمال کی اہمیت پر زوردیا گیا ہے۔ شہد اینٹی آکسیڈینٹ ہے یعنی شہد کے استعمال سے جسم میں موجود ضرر رساں جراثیم ختم ہوتے ہیں۔ شہد کے اور بھی بے شمار فائدے ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر ہم ذیل میں کریں گے۔

اگر ہم جسم کے لیئے فوری طور پر توانائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو شہد سے بہتر شاید اور کوئی شے نہیں۔ شہد کئی اقسام کی ہوتی ہے جس میں چھوٹی مکھی کا شہد سب سے بہتر اور قیمتی سمجھا جاتا ہے۔ خالص شہد کی پہچان کا گر جو تجربہ کار لوگ بتاتے ہیں وہ یہ کہ خالص شہد جب پانی میں ڈالا جائے تو یہ موم کے جیسی حالت کو اختیار کرتا ہے۔

شہد انسانی جسم پر لگنے والے زخموں کو بھرنے کے لیئے ایک قدرتی دو ا کے طور پر کام کرتا ہے۔ خصوصا جسم کے اندرونی زخم شہد کے استعمال سے باآسانی بھر جاتے ہیں۔ گلے کی خراش اور خرابی کی صورت میں بھی شہد کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ خاص طور پر شہد، بادام اور دودھ کا آمیزہ خراب گلے کو سکون اور ریلیف فراہم کرتا ہے۔

ایک سے دو چمچ شہد کو اگر نیم گرم پانی میں ڈال کر اور اس میں ایک، آدھا لیموں چھڑک کر صبح شام پی لیں تو اس سے بڑھے ہوئے پیٹ اور وزن میں کمی لانے کی آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی شہد کے بہت سے فوائد ہیں۔ ہم صحتمند حالت میں شہد کو روزانہ مناسب مقدار میں جیسا کہ ایک سے دو چمچ استعمال کر سکتے ہیں۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post