زندگی میں مشاورت کی اہمیت Importance of Consultation in Our Lives

nomadthoughtsofeast consultation

consultation_nomadthoughtsofeast

 ہم تمام انسان اس دنیا میں اپنے اپنے انداز سے اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔ ہم اپنی زندگیوں میں مختلف تجربات و عوامل سے گزرتے ہیں اور ہم میں سے ہر شخص کے تجربات دیگر اور افراد سے کلی یا جزوی طور پر مختلف ہوتے ہیں۔ اسی طرح سے ہمیں اپنی زاتی اور پروفیشنل زندگی میں بہت سے چھوٹے بڑے فیصلے لینے پڑتے ہیں۔

جب ہم فیصلہ سازی کے عمل سے گزرتے ہیں تو بسا اوقات کئی معاملات میں ہمارے زندگی کے تجربات دیگر اور لوگوں سے مختلف ہوسکتے ہیں۔ اس مرحلے پر ہم پر صاحب الرائے لوگوں سے مشورے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ صاحب الرائے لوگ ایسے اشخاص ہیں جو زندگی کی گرم سرد رتیں جھیل کر اور ان کا کامیابی سے مقابلہ کرکے فہم کی بلندیوں کو چھو رہے ہوتے ہیں۔

ہر معاملے کے صاحب الرائے لوگ مختلف ہو سکتے ہیں اور ان کی رائے اپنے سے متعلقہ فیلڈز یا شعبہ جات میں  بہت ہی مسمم و مستحکم ہوتی ہے۔ اگر کوئی تجربہ کار سیاستدان ہے تو سیاست میں صاحب الرائے تصور ہو گا۔ اگر کوئی بزنس یا کاروبار کا وسیع تجربہ رکھتا ہو تو وہ اس پر صاحب الرائے متصور ہو گا۔ اسی طرح سے مذہبی و تعلیمی عالم وغیرہ اپنے اپنے علوم و فنون میں صاحب الرائے ہیں۔

اگر ہم اپنی زندگی کا دائرھ اثر وسیع کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہمیں ایک تنظیم یا آرگنائیزشن کو منظم کرنا ہو گا کیونکہ زندگی کے سفر میں اکیلے سے نہیں بلکہ ایک منظم طریقے سے اور سب کو ساتھ لے کر ہی آگے کی جانب اور ترقی کے عمل کے طرف بڑھنا ہوتا ہے تاکہ زندگی کے بہترین مقاصد کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

اس تمام تنظیم سازی کے عمل میں صاحب الرائے لوگوں سے مشاورت کسی بھی تنطیم کی کامیابی کی بنیاد ہے۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ اگر ہم اپنے گردا گرد اچھے مشیران و صاحب الرائے لوگوں کو یکجا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو پھر کامیابی سے مقاصد کا حصول ناممکن نہیں رہتا۔ اور یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اگر کسی شخص میں جوانی کی طاقت اور بڑھاپے کا تجربہ ایک ساتھ ہو تو ایسے شخص کے لئے بھی اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں بہت سی آسانیاں آ جاتی ہیں۔ شاید اسی لئے مختلف ادیان میں بھی 40 سال کی عمر کی اہمیت ہے کہ اس عمر میں جوانی کی طاقت اور بڑھاپے کا تجربہ اپنے عروج پر ہوتا ہے۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post