ایک کاروباری ادارے میں کون کونسے اہم ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ جات ہوتے ہیں Main Functions of a Business Organization

nomadthoughtsofeast

nomadthoughtsofeast

ہم کسی بھی سمال، میڈیم یا لارج سکیل بزنس کو دیکھیں ہر کاروبار ایک سسٹم یا نظام کے تحت چلتا ہے۔ ہر سسٹم یا نظام مختلف پروسس یا محرکات کا مجموعہ ہوتا ہے۔ان پروسسزیا محرکات کے مجموعہ کو ہم بزنس فنکشن بھی بول سکتے ہیں اور ان محرکات یا بزنس فنکشنز کو ان کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس یا شعبہ جات کے ذریعے سے سر انجام دیا جاتا ہے۔

کسی بھی بزنس کے قابل غور ڈیپارٹمنٹس یا شعبہ جات  کا سب سے بااختیار سربراہ اس ادارے کا جنرل مینیجر یا سی ای او کے عہدے کا شخص ہوتا ہے۔ اس کے دائرہ اختیار میں ادارے کے تمام شعبہ جات آتے ہیں۔ یہاں یہ کاروباری پہلو بھی بہت قابل غور ہے کہ پروسسز، بزنس فنکشن یا شعبہ جات کچھ ان پٹ لیتے ہیں، اس پر پروسس لگاتے ہیں اور ایک فائینل آوٹ پٹ دے دیتے ہیں۔ یہ ان پٹ اور آوٹ پٹ مادی یا غیرمادی دونوں حالتوں میں ہو سکتی ہے۔

مادی ان پٹ میں را میٹیریل اور آؤٹ پٹ میں فنشڈ گڈز شامل ہیں، جبکہ غیر مادی ان پٹ اور آؤٹ پٹ انفرمیشن اور کاروباری یا حساب کتاب کی صورت میں موجود ہو سکتی ہے۔ کسی بھی کاروبار کے بنیادی طور پر کچھ اہم شعبہ جات ہوتے ہیں جن میں آپریشن اینڈ پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ، اکاؤنٹنگ اینڈ فائینانس، ہیومن ریسورس، مارکٹنگ اور انفرمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس اہم ہیں۔

ان تمام بزنس ڈیپارٹمنٹس میں ان شعبہ جات سے متعلقہ امور سرانجام پاتے ہیں۔ جیساکہ آپریشن  اینڈ پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں کاروبار کی پروڈکٹس کی تیاری کا عمل مکمل ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ کاروباری پروڈکٹس مادی و غیر مادی دونوں طرح کی ہوسکتی ہیں جیساکہ سافٹ وئیر ڈیویلپمنٹ ایک غیر مادی یا انٹینجییبل پروڈکٹ ہے۔ انٹینجیبل پروڈکٹس کا ڈیپارٹمنٹ آپریشن مینیجر کی زیرنگرانی اور مادی یا ٹینجیبل پروڈکٹس جیسا کہ صابن وغیرہ کی تیاری کا عمل پروڈکشن مینیجر کی زیر نگرانی عمل پذیر ہوتا ہے۔

اکاؤنٹنگ اینڈ فائینانس میں تمام کاروباری امور کا حساب کتاب رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے کاروباری امور سے متعلق تخمینے بھی لگائے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کاروباری ضروریات کو پور کرنے کے مقصد سے بینکس وغیرہ سے بھی کاروباری قرضہ جات وغیرہ کا بندوبست کیا جاتا  ہے۔ سٹاف کی تنخواہیں وغیرہ بھی اکاؤنٹس اور ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سے سٹاف کو ادا کی جاتی ہیں۔

ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں نئے ملازمیں کو ادارے میں شامل کرنے، موجودہ ملازمین سے متعلقہ اٹھنے والے امور اور ادارے کے چھوڑ کر جانے والے سٹاف کے معاملات سے متعلقہ فیصلے لئے جاتے ہیں۔

مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں ایک پروڈکٹ کی تیاری سے متعلقہ امور جیساکہ اس کوالٹی کیسی رکھی جائے، کس قیمت پر اس کی  پروکئورمنٹ کی جائے اور کس وقت اور کس قیمت پر، کس جگہ اور کس ذریعے سے انھیں کن لوگوں یا ڈیموگرافکس کو سیل کیا جائے، ان تمام امور کو دیکھا جاتا ہے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اپنے کاروباری ادارے  میں موجود تمام دوسرے ڈیپارٹمنٹس یا شعبہ جات کے درمیان کمیونیکیشن کو احسن طریقے سے ممکن بنانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

یہ تمام کاروباری شعبہ جات ایک دوسرے سے باہمی طور پر منسلک ہوتے ہیں اور ان کے ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی قریبی اشتراک کے بغیر کاروبار کا کامیابی سے چلنا ممکن نہیں ہو سکتا۔ اس تمام عمل میں افیکٹیو کمیونیکشن گریس کا کام کرتی ہے اور شعبہ جات اور ان میں موجود افراد کے درمیان ٹکراؤ کو روکتی ہے اور اس طرح سے کوئی بھی کاروبار اپنے مقصد یعنی قانونی دائروں میں اپنی سرگرمیاں ادا کرتے ہوئے کاروباری نفع کمانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔  

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post