سرمائے کا بنیادی اصول: آج کے دن میں موجود سرمایہ آنے والے کل سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے Money Value Today Has Worth More Than Money Earn Tomorrow

finance - nomad thoughts of east

finance

بینکاری، سرمایہ کاری اور کاروبار سے وابستہ شخصیات اس حقیقت سے باخوبی آگاہ ہیں کہ سرمایہ کی جو مالیت آج کے دن تک ہوتی ہے وہ مالیت آنے والے کل اور اس سے اگلے ایام میں نہیں ہو سکتی۔ اس فائینانس کے بنیادی قائدے یا ٹائم ویلیو آف منی کے اصول کے مطابق سرمایہ روز بروز اپنی وقعت میں کمی کا سامنا کرتا ہے اور اس کمی کی وجہ سے جو اشیاء اس سرمائے سے ہم آج کے دن تک خرید سکتے ہیں وہ شے یا اشیاء اس قیمت میں آنے والے کل میں میسر نہیں ہونگی۔

اس فائینانشل مینیجمنٹ کے قائدے ہی کو مدنظر رکھ کر کوئی بھی بینک اور فائنانس سے متعلقہ ادارہ قرضہ جات جاری کرتا ہے۔ کسی بھی کمپنی کے فائینانس سے متعلقہ افسران اسی اصول کو سامنے رکھ کر کاروبار سے متعلقہ مستقبل کے منصوبے ترتیب دیتے اور انھیں عملی رنگ میں ڈھالتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے کچھ دیگر بھی دلچسپ امور ہیں جو اگر ہمارے مدنظر ہوں تو ہم باآسانی اپنے پاس موجود سرمائے کا تخفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ کرنے کے بھی قابل ہو جاتے ہیں۔

کاروبار سے متعلقہ بنیادی قائدوں میں یہ قائدہ بھی اہم اور قابل غور ہے کہ جب کسی ریاست کی معیشت مضبوط ہو رہی ہوتی ہے تو لوگ اپنا سرمایہ کاروبار میں لگاتے ہیں اور اس کاروبار کے ذریعے سے اپنے سرمائے کو مزید فروغ دیتے ہیں۔ تاہم جب کسی ریاست کی معیشت تنزلی کا شکار ہوتی ہے تو عموما وہاں موجود سرمایہ دار لوگ زمیں اور پراپرٹی کے بزنس میں انویسٹ کر دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پراپرٹی کے بزنس کو سیف ہیون سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پراپرٹی کی قیمت بڑھنی ہی ہوتی ہے۔

سرمایہ کاری سے متعلقہ یہ اصول بھی مقبول عام ہے کہ جب کسی ریاست کی نہ صر ف معیشت زوال پذیر ہو بلکہ ویاں امن و امان کے مسائل بھی قابو سے باہر ہونے لگیں تو عموما ان ریاستوں میں لوگ اپنا سرمایا قیمتی دھاتوں جیساکہ سونا وغیرہ میں ڈنپ کر دیتے ہیں۔ بسا اوقات سرمایہ کار حضرات غیر ملکی کرنسیوں جیسا کہ امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ وغیرہ میں بھی انویسٹ کرنے کا جوا کھیلتے ہیں اور اکثر اس جوئے میں روپیہ ہی پٹنا ہے۔

حالات سازگار ہوں تو سرمایہ کار سٹاک ایکسچینج ، پرائز اور دیگر بانڈز میں سرمایہ کاری سے بھی مزید سرمایہ اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ سرمائے کے اس کھیل میں امورٹائیزیشن ٹیبل یا آسان الفاظ میں اقساط کا جدول انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انشاءاللہ اگلی کسی پوسٹ میں تصاویر وغیرہ کی مدد سے مائیکروسافٹ ایکسیل سافٹ وئیر کی مدد سے امورٹائیزیشن ٹیبل کو بنانے کے حوالے سے جائزہ لیں گے۔

Related Post

One Reply to “سرمائے کا بنیادی اصول: آج کے دن میں موجود سرمایہ آنے والے کل سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے Money Value Today Has Worth More Than Money Earn Tomorrow”

Comments are closed.