میرا سوہنا شہر ساہیوال My Beautiful City, Sahiwal

Sahiwal Punjab

Sahiwal Punjab

ساہیوال پاکستان کا ایک بہت تاریخی اور مشہور شہر ہے۔ ضلع ساہیوال کا شمار پاکستان کے قدیم ترین آباد علاقوں میں ہوتا ہے۔ ساہیوال کا ذکر سکندراعظم کے زمانے ہی سے تاریخ کی کتب میں درج ملتا ہے۔ انگریزوں کی ہندوستان آمد کے بعد اٹھارہ سو پینسٹھ کے لگ بھگ انھوں نے شہر کی تعمیر نو کے بعد اس کا نام بدل کر منٹگمری رکھ دیا جسے کچھ عرصہ بعد دوبارہ سے ساہیوال کا نام دے دیا گیا۔ ساہیوال انتظامی لخاظ سے اب ایک ڈیویژن کا درجہ اختیار کر چکا ہے جس میں تین اضلاع ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ شامل ہیں۔ معروف زمانہ ہڑپہ کے آثار قدیمہ ضلع ساہیوال ہی میں واقع ہیں۔

ضلع ساہیوال کی موجودہ أبادی 2017 کے تخمینے کے مطابق تقریبا پچیس لاکھ نفوس پر مشتعمل ہے۔ اسی طرح سے ساہیوال ڈیویژن تقریبا تہتر لاکھ اسی ہزار نفوس پر مشتعمل علاقہ ہے۔ ساہیوال کو کھرل راجپوت ساہی قبیلے کے نام پر بسایا گیا تھا۔ ساہیوال صوبہ پنجاب میں وسطی اور جنوبی پنجاب کے درمیان لاہور اور ملتان کی شاہراہ پر واقع ہے۔ ساہیوال اپنے دامن میں دو دریاؤں راوی اور ستلج کی تواریخ سموئے ہوئے ہے۔ شہر کے اطراف میں اوکاڑہ، عارفوالہ، چیچہ وطنی، اورسمندری کے شہر و قصبات واقع ہیں۔

ساہیوال ڈیویژن میں تین اضلاع کے علاوہ سات تحصیلیں بھی واقع ہیں۔ ضلع ساہیوال کی تحصیلوں میں تحصیل ساہیوال اور چیچہ وطنی؛ ضلع اوکاڑہ میں تین تحصیلیں، اوکاڑہ، دیپالپور اور رینالہ خورد، اور پاکپتن کی دو تحصلیں پاکپتن اور عارفوالہ شامل ہیں۔ ساہیوال کی مشہور ترین نیلی بھینسیں دودھ کی پیداوار اور کوالٹی کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ ساہیوال کی گائیں بھی دودھ کی پیداوار کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہیں، اور اس حوالے سے سایہوالی پنج کلیانی گائیوں کواعلیٰ ترین سمجھا جاتا ہے۔

ساہیوال ڈیویژن کی زمین کافی زرخیز ہے۔ یہاں آلو، گندم، کاٹن اور تمباکو کی پیداوار ہوتی ہے۔ انسانی حوالے سے بھی ساہیوال نے بہت سے نامور اور مشہور سپوت جنے ہیں جنھہوں نے اندرون وبیرون ملک اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ساہیوال ڈیویژن کی چیدہ چیدہ نامور شخصیات میں نیلام گھر سے مقبول جناب طارق عزیز اور حسب حال فیم محترم آفتاب اقبال؛ معروف شاعر جناب منیر نیازی اور مجید امجد؛ کرکڑز میں مشتاق احمد اور منظور الہیٰ پاکستان بھر میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post