عیسیٰ علیہ السلام مسلمانوں اور عیسائیوں کے مشترکہ راہنما Jesus Christ PBUH the Common Christian Muslim Leader

Prophet Jesus

Prophet Jesus

 جناب عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بھیجے گئے انتہائی محترم نبی اور پیغمبر ہیں جن کے بارے میں عیسائیوں اور مسلمانوں کا مشترکہ ایمان ہے کہ زمان آخر میں وہ تمام انسانوں کے حاکم اعلیٰ کے طور پر واپس دنیا میں لوٹائے جائیں گے اور وہ حق اور انصاف کے ساتھ تمام انسانوں پر حاکم مقرر ہو کر انھیں دین حنیف یعنی جناب ابرہیم علیہ السلام کے دین کی جانب لوٹا دیں گے۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ذات انسانیت سے محبت، ان کے مابین انصاف، انسانیت کے مابین ایک ہماگیر محبت کے اصولوں کے تحت مقبول عام ٹھہری۔ جناب عیسیٰ کے دنیا میں دوبارہ نزول اور ان کے یاجوج و ماجوج کے متعلق دعا اور اس کے نتیجے میں یاجوج و ماجوج کی ہلاکت کے بعد ہی دنیا میں ان کی دنیا میں موجودگی میں  عالمگیر امن قائم ہو جائے گا۔

تاہم اس سے پہلے دنیا بھر میں جنگ و جدال حد درجہ بڑھ جائے گی۔ عیسیٰ علیہ السلام کے دشمن جو کہ حقیقت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مشترکہ دشمن ٹھہرے، اس فکر اور سوچ کے لوگوں سے مسلمانوں اور عیسائیوں میں سے جو بھی یا دونوں مشترکہ طور پر تعاون کا ہاتھ بڑھائیں تو وہ یقینا ان سے مسلمانوں یا عیسائیوں کے کسی گروہ کی حضرت عیسیٰ کے دشمنوں سے محبت یا امن کے لیئے نہیں بلکہ یہ اس طاقتور گروہ کے خوف کی وجہ سے ہوگا۔

تاہم ایک حدیث مبارکہ کے مطابق مسلمانوں میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر رہے گی۔ دراصل یہی سچے کھرے لوگ ہیں جو دنیا کی کسی رغبت، لالچ یا خوف کے اثر میں آئے بغیر وہی کہیں گے یا کریں گے جو کہ حق اور سچ بات ہو گی۔ اب یہ فیصلہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم عیسیٰ علیہ السلام کے سچے اور پکے حواری ہوتے ہوئے صرف سچی بات کریں اور حق اور سچ پر قائم ہوجائیں چاہے اس کے لیئے صلیب ہی کیوں نہ تیار نظر آئے۔ 

مہدی علیہ السلام اس بڑی جنگ کے بعد ظاہر ہونگے جس میں شیخ نعیم بن حماد کی کتاب الفتن کے مطابق دو تہائی لوگ جانوں سے جائیں گے اور وہ بڑی لڑائی مہدی علیہ السلام کے ظہور کی علامت ہوگی۔حضرت مہدی اور ان کے ساتھ موجود جماعت عیسیٰ علیہ السلام کے دشمنوں کا راستہ آخر تک روکتے رہیں گے یہاں تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دنیا میں دوبارہ نزول ہوجائے اور وہ مسیح الدجال کو اپنی تلوار سے قتل کریں اور اس کا خون دکھائیں۔ 

Related Post

One Reply to “عیسیٰ علیہ السلام مسلمانوں اور عیسائیوں کے مشترکہ راہنما Jesus Christ PBUH the Common Christian Muslim Leader”

Comments are closed.