کاروبار کے لئے سرمائے اور بنکاری قرضہ جات کی اہمیت Role of Banking and Finance in Businesses

business loans nomadthoughtsofeast

business loans nomadthoughtsofeast

کسی بھی کاروبارکو شروع کرنے اور کامیابی سے چلانے کے لئے بنیادی سرمائے یا سیڈ منی کا اہم ترین کردار ہے۔ یہاں تک کہ بے شمار لوگ کاروباری سمجھداری اور تجربہ بھی ہونے کے باوجود صرف اور صرف سیڈ منی یا بنیادی سرمائے کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنا کاروبار ہی شروع نہیں کر پاتے۔

یہ اس طرح سے کہ اگر کوئی شخص کہیں پر کسی جاب کو کرتے کرتے اتنا تجربہ کار ہو گیا کہ وہ اپنا بزنس یا کاروبار سنبھال سکتا ہے لیکن اس کے پاس اتنا سرمایہ مہیاء نہیں کہ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکے۔ سو اس میں اگر لگن ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے جاننے والوں سے کچھ رقم کا انتظام کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر اس میں کامیاب نہ ہو سکا تو پھر وہ بنکنگ کے ادارے سے رجوع کرے گا۔

ذاتی جان پہچان اور بینکنگ کے اداروں کے علاوہ بھی کچھ ایسے سرمایہ دار اشخاص ہوتے ہیں کہ ان کے پاس بہت سا سرمایہ ہوتا ہے اور انھیں اگر آپ کا کاروباری منصوبہ بھا گیا تو وہ کاروباری رقم آپ کو بطور قرض دینے پر رضامند ہو جائے گا۔

اب سوال یہ ہے کہ جب آپ نیا کاروبار شروع کر رہے ہیں اور سرمایہ کی کمی کا مسلہٗ درپیش ہے تو آپ کس طرح سے فائیناشل وسائل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں؟

آج کے دور میں کسی جان پہچان والے سے مالی مدد طلب کرنا عموما بے ثمر رہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کے دور میں ہم میں سے اکثر لوگ مالیاتی سٹریس اور مشکلات کا بذات خود شکار ہیں، سو دوسرے لوگوں کی کیسے مالی معاونت کریں؟ اب سوال یہ کہ صاحب حثیت سرمایہ داروں کی جانب رجوع کریں، لیکن ان کی قرضہ کی شرائط عموما اتنی سخت ہوتی ہیں کہ ان سے نہ ہی بھلی۔

اب آ جا کر بینکنگ کا ادارہ ہی بچتا ہے جن کے کاروباری قرضے سے کاروبار کو شاید کامیانی سے چلایا جاسکتا ہے۔ تاہم دوسرے ممالک کے برعکس پاکستان میں قرضہ پر مارک اپ ریٹ یا شرخ سود عموما اتنی ذیادہ ہوتی ہے کہ قرض کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ کاروبار میں ناکامی کی صورت سامنے آ سکتا ہے۔ تاہم مختلف ادور میں شروع کی گئی کاروباری قرضہ اسکیمیں جیساکہ یوتھ لون سکیم وغیرہ میں سہل کاروباری قرضہ شرائط اور شرخ سود پر قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جب ہم کاروبار کے لئے ابتدائی سرمایہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس سرمایہ کی مدد سے ہم تمام کا تمام بزنس انفراسٹرکچر قائم کر سکتے ہیں۔ ہم کاروبار کے لئے جگہ، مشینری، را میٹیریل، ہیومن ریسورس وغیرہ حاصل کرتے ہیں اور اپنے کاروباری ادارے میں بننے والی مصنوعات پر اپنی صلاحیتیں لگانے کا پروسس کرتے ہیں جس سے مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن ہوتی ہے اور آپ کے گاہک ذیادہ مالیت پر آپ کی تیار شدہ مصنوعات کو اس قیمت سے ذیادہ میں خریدناچاہتے ہیں جس قیمت پر آپ نے انہیں ابتدا  ایک را یا نامکمل سی حالت میں خریدا تھا۔ اسی میں آپ کا کاروباری منافع پوشیدہ ہے۔

Related Post