مجھے بی کام کے بعد کیا کرنا چاہیے؟ What I Should Do After B.Com

bcom nomad thoughts of east

bcom nomad thoughts of east

بیچیلرز آف کامرس یا بی کام، کامرس اور بزنس سے متعلقہ ایک بنیادی ڈگری ہے۔ بی کام دراصل ایک پروفیشنل ڈگری ہے جس میں اسٹوڈینٹس کے لئے بہت سے ایسے مضامین کا انتحخاب کیا گیا ہے جو کہ کسی بھی کاروبار کے حساب کتاب اور بزنس مینیجمینٹ سے متعلقہ بنیادی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ بی کام کے اہم مضامین میں فائینانشل اکاؤنٹنگ، کاسٹ اکاؤنٹنگ، اکنامکس، بینکنگ، بزنس میتھ اینڈ سٹیسٹسٹکس، بزنس کمیونیکیشن، ٹیکسیشن، بزنس لاء، آئی ٹی فار بزنس اہم مضامین میں شمار ہوتے ہیں۔

مندرجہ بالا تمام کے تمام مضامین ہی کسی بھی کاروبار کو سمجھنے اور اسے کامیابی سے چلانے کی اساس فراہم کرتے ہیں، تاہم ان میں سے بیشتر مضامین کی تفصیلی پڑھائی آگے کی جماعتوں میں پڑھائی جاتی ہے۔ سو جب بھی کوئی اسٹوڈنٹ بی کام میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اگلا سوال یہ اٹھتا ہے کہ اب اس کے بعد کیا کیا جائے؟ آیا مزید پڑھائی کی جائے یا ملازمت وغیرہ شروع کر دی جائے۔ ان اسٹوڈنٹس میں سے جن کے پاس مالی وسائل مہیا ہوتے ہیں ان میں سے بہت سے اپنے ہی کاروبار میں ایڈجسٹ ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم بہت سے ایسے اسٹوڈنٹس بھی ہوتے ہیں جن کی تعلیمی کارکردگی اچھی رہی ہو تو وہ مزید پڑھائی کو ترجیح دیتے ہیں۔

بی کام کے بعد جو طلباء مزید سٹڈی کو ترجیح دیتے ہیں ان کے پاس بہت سے آپشن ہوتے ہیں۔ ایسے طلباء یاں تو اکاؤنٹنگ کی پروفیشنل ڈیگریز جیسا کہ سی اے، اے سی سی اے، اے سی ایم اے وغیرہ میں ایڈمیشن لے لیتے ہیں یا پھر ایم کام، ایم بی اے، ایم اے اکنامیکس وغیرہ میں ایڈمیشن لے کر اپنا تعلیمی کیرئیر آگے بڑھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جو طلباء بی کام کے بعد جاب کو ترجیح دیتے ہیں وہ اکاؤنٹنٹ کے طور پر گورنمنٹ یا پرائیویٹ میں ملازمت حاصل کر لیتے ہیں۔ ان طلباء میں سے کچھ کمپیوٹر سے متعلقہ شارٹ کورسز وغیرہ کرکے آئی ٹی سے متعلقہ جابز شروع کر دیتے ہیں۔

گورنمنٹ سیکٹر میں صوبائی و وفاقی سطح پر بی کام کے بعد عموما پے اسکیل گیارہ و بارہ کی اکاؤنٹس اور ایڈیٹنگ کی جابز آفر کی جاتی ہیں۔ تاہم ایم کام ، ایم بی اے کے بعد جابز کے مواقع اور بھی بڑھ جاتے ہیں، خاص طور پر پرائیوٹ سیکٹر میں بہت سی اکاؤنٹس اور فائینانس سے متعلقہ جابز کی آپرچونیٹیز پیدا ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح سے اگر بی کام کے بعد پروفیشنل ڈیگریز جیسا کہ سی اے، اے سی سی اے، اے سی ایم اے وغیرہ میں سے کوئی ایک بھی مکمل کرنے میں کامیابی مل جائے تو پھر ایسے نوجوان عموما پروفیشنل لائف میں بہت کامیاب متصور ہوتے ہیں۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post

3 Replies to “مجھے بی کام کے بعد کیا کرنا چاہیے؟ What I Should Do After B.Com”

Comments are closed.