کم سرمائے سے کیا کیا کام کئے جاسکتے ہیں؟ What Professions to Adopt if We Lack Finance

entrepreneurship nomadthoughtsofeast

entrepreneurship nomadthoughtsofeast

ایسے بہت سے شعبہ جات ہیں جن کو ہم کم سرمائے اور تعلیم کے ساتھ بھی اپنا پروفیشن بنا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو فوڈ کا شعبہ ہے۔ اگر ہمارے پاس سرمایہ محدود ہے اور تعلیم بھی کچھ ذیادہ نہیں تو ہمارے ایسے بھائی باآسانی فوڈ پوائنٹ کھول سکتے ہیں۔ اس کے لئیے آپ اپنے گھر کی خواتین سے پکوائی کے سلسلے میں مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ فوڈ پوائنٹ میں ہم بریانی، نان چنے، حلیم، شوارمہ، تازہ جوس اور برگر وغیرہ بھی سیل کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ فوڈ پانڈہ نامی موبائل ایپ اور دیگر بھی کئی دوسری موبائل ایپس کے ساتھ ہم اپنے فوڈ پوائنٹ یا “گھر سے پکے کھانے” کی سپلائی کے بزنس کو ریجسٹرڈ کروا کر اپنی فوڈ سیل میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کم سرمائے میں سبزیوں اور پھلوں وغیرہ کے ٹھیلے بھی رزق حلال کمانے میں مدد گار بن سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں جو لوگ دلچسپی لیں وہ روزانہ شہر کی بڑی سبزی منڈیوں سے سبزی یا پھل وغیرہ سستے داموں خرید کر آبادیوں میں اچھے داموں پر فروخت کر سکتے ہیں۔

فوڈ پوائنٹ میں ہم بریانی، نان چنے، حلیم، شوارمہ، تازہ جوس اور برگر وغیرہ بھی سیل کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فوڈ پانڈہ نامی موبائل ایپ اور دیگر بھی کئی دوسری موبائل ایپس کے ساتھ ہم اپنے فوڈ پوائنٹ یا “گھر سے پکے کھانے” کی سپلائی کے بزنس کو ریجسٹرڈ کروا کر اپنی فوڈ سیل میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مقبول عام سروسز جیسا کہ بائیکیا ، اوبر اور کریم کے رائیڈنگ پارٹنر بن جائیں اور بائیکس یا کار رائیڈر کے طور پر رزق حلال کمائیں۔ بہت سے ایسے لوگ اوبر اور کریم سے وابستہ ہیں جنھوں نے اپنی ایک سے ذیادہ کاریں اوبر اور کریم پر ریجسٹرڈ کروا رکھی ہیں ، اور ان کو رائیڈرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کام کے سلسلے میں ایسے اشخاص سے رابطہ کرنے سے ہمیں اپنی کار وغیرہ کی بھی کریم اور اوبر پر ریجیسٹریشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

تاہم سب سے بہتر یہ ہے کہ ہم کوئی ہنر سیکھیں اور اس کے لئے شارٹ کورسز وغیرہ کر لیں جیسا کہ موبائل ریپئرنگ کورس، کمپیوٹر اور لیب ٹاپ ریپئرنگ کورس، گرافکس ڈیزانننگ، شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ، الیکٹریشن، پلمبرنگ، پروفیشنل کوکنگ، ویب پروگرامنگ وغیرہ۔ یہ شارٹ کورسز عموما ایک ماہ سے لے کر چھ ماہ کے عرصہ تک محیط ہوتے ہیں اور عموما ہمیں اس قابل بنا دیتے ہیں کہ ہم اپنا کام اور کاروبار وغیرہ انتہائی کم سرمائے سے شروع کر کے اچھا خاصہ روزگار کما سکیں۔

ان سب کے علاوہ بھی کاروباری تجربہ حاصل کرنے اور ہنر سیکھنے کے لئے کئی مرتبہ ہمیں چھوٹا بننا پڑتا ہے۔ ہم کسی بھی دھندے اور بزنس جیسا کہ سنیار، درزی، موٹر مکینکس وغیرہ کے پاس ملازمت شروع کر سکتے ہیں اور جب ہم سمجھیں کہ اب ہم اپنا خود کا متعلقہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں تو پھر اس سیکھے گئے ہنر کی مدد سے اپنی ورکشاپ وغیرہ بھی شروع کر سکتے ہیں۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post