اچھی نیند ہمارے جسم کے لئے کیوں ضروری ہے؟ Why Good Sleep is Necessary for Our Body

sleep, health, life style

Sleep

ماہرین طب کے مطابق اچھی اور گہری نیند ہمارے جسم کے لئے انتہائی ضروری ہے، اور اچھی اور خوشگوار نیند کے بغیر ہم مختلف امراض کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق ہمارے جسم کے لئے مسلسل سات سے نو گھنٹے کے درمیان نیند بہت ضروری ہوتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے ہم روزانہ اتنی نیند پوری نہ کر سکیں تو پھر ہمارا جسم تیزی سے شکست و ریخت کا شکار ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ہم مناسب نیند نہ لیں تو اس سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے طرح طرح کے امراض ہمارے جسم پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کی تخقیق کے مطابق نیند کی کمی اور بے آرامی کی وجہ سے ہمارا جسم بلند فشار خون یعنی بلڈ پریشر جیسے خطرناک مرض میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے جو بذات خود طرح طرح کے امراض کو جنم دیتا ہے۔

ماہرین کم نیند کے نقصانات کی کھوج میں اس نتیجے پر بھی پہنچے ہیں کہ کم نیند کے لینے سے ہماری یاداشت پر بھی انتہائی منفی اثر پڑتا ہے اور بسا اوقات کم نیند کا لینا ہمیں بھلکڑپن یا بھول جانے کی عادت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ کم نیند کا اثر ہمارے جلد کی نگہداشت پر بھی پڑتا ہے کیونکہ ہمارا جسم نیند کے دوران ایسے ہارمونز خارج کرتا ہے جو جلد کی ریخت کے عمل کو روکتے ہیں۔ چنانچہ اچھی نیند سے ہماری جلد جوان اور توانا رہتی ہے۔

ماہرین نیند کے متعلق تخقیقات میں اس نتیجے پر بھی پہنچے ہیں کہ کم سونے سے ہمارے جسم کا وزن بڑھنے لگتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کم سونے کی وجہ سے ہمارا جسم بھوک لگنے کے ہارمونز ذیادہ مقدار میں خارج کرتا ہے اور کم سونے سے ہمارا جسم سست روی کا شکار بھی ہو جاتا ہے سو ہم ورزش وغیرہ اور جسمانی ایکٹیویٹیز بھی صھیح سے نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے ہمارے جسم کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔ سو، ایک دن میں سات سے نو گھنٹے کا سونا، اور دوپہر میں آدھے گھنٹے کا قیلولہ ہمیں تندرست و توانا رکھنے میں نہایت معاون ہو سکتا ہے۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post