ابو ظہبی میں کرونا کے حوالے سے اصول و ضوابط کو سخت کر دیا گیا ہے چنانچہ جو لوگ ابوظہبی جانے کے خواہشمند ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ دو مختلف طرح کے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں جن میں سے کسی بھی ایک ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں وہ ابوظہبی جانے کے حق دار ہوں گے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کون کون سے کرونا ٹیسٹ ہیں جن میں سے کوئی ایک بھی ٹیسٹ کروائیں تو ابوظہبی میں جانے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے ایک کرونا پی سی آر ٹیسٹ ہے جبکہ دوسرا ڈی پی ایس ٹیسٹ کہلاتا ہے۔کرونا پی سی آر ٹیسٹ میں ناک کے ذریعے سے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ جبکہ ڈی پی ایس ٹیسٹ میں خون کو لیزر کے ذریعے سے کرونا وائرس کے لیے پرکھا جاتا ہے۔ ابو ظہبی کی حکومت کی طرف سے اجازت ہے کہ کوئی ایک سا بھی ٹیسٹ جو کہ ان دونوں میں سے ہو وہ کروا لیا جائے اور اگر اس کی رپورٹ منفی میں آئے تو ایسی صورت میں مسافر کو ابوظہبی میں آنے اور قیام اختیار کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ جب آپ کو ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہو تو اس کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر آپ کو ابو ظہبی میں آنے اور قیام کرنے کی اجازت ہو گی۔تاہم اگر آپ کا ابو ظہبی میں قیام چھ دن سے زیادہ پر محیط ہے تو ایسی صورت میں آپ کو ایک اور کرونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس کے لئے اخراجات تقریبا 150 درہم ہیں۔ جبکہ سیہا ہیلتھ ابوظہبی کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ کی مالیت دو سو پچاس درہم ہے۔علاوہ ازیں وزارت صحت متحدہ عرب امارات کی طرف سے پی سی آر ٹیسٹ کی مفت خدمات مہیا کی جارہی ہیں۔چنانچہ اگر آپ پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہ رہے ہیں تو ذیل میں کسی بھی نمبر پر رابطہ کرکے بکنگ اور سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی 800342، سیہا ہیلتھ سروس 8001717، جب کہ وزارت صحت متحدہ عرب امارات 80011111 ہے۔ چنانچہ آپ بےدھڑک ان میں سے کسی بھی نمبر پر رابطہ کریں اور ان سے کرونا کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی خدمات حاصل کر لیں۔ جبکہ ایک اور ادارہ ڈی پی آئی بھی کرونا کی تشخیص کے ٹیسٹ کر رہا ہے اس کے ٹیسٹ کی مالیت پچاس درہم ہے۔
ابو ظہبی کے نئے کرونا ٹیسٹ ضوابط Abu Dhabi New Covid Test Rules

Abu Dhabi