خوداعتمادی دراصل ایک گیم چینجر ہے Bring Confidence in Yourself, This is the Game Changer

confidence

confidence

اپنے آپ پر اعتماد کرنا دراصل ایک گیم چینجر ہے۔ سب سے پہلے ہمیں اپنے اندر چھپے ہنر کو پہچاننا چاہیے۔ اللہ تعالی نے ہم سب کو بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔ یہ تمام صلاحیتیں ہماری پانچ حسات یعنی دیکھنے، سننے، چکھنے، سونگھنے اور چھونے کی حسات کے ساتھ ساتھ ایک چھٹی حس یعنی کے سوچنے اور سمجھنے کی حس بھی ہوتی ہے۔ چھٹی حس دراصل انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کرتی ہے۔ حقیقت میں ہماری تمام صفات کے مابین ربط اور سینکرونآئزیشن دراصل ہمارے سوچنے اور سمجھنے کی حس پر ہی منحصر ہوتا ہے۔اگر ہم اپنی تمام صفات کو اور حسات کو مناسب انداز میں سمجھنے کے قابل ہو جائیں اور اپنے تمام حسات کے پہلوؤں کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے قابل ہو جائیں تو ہمارے اندر اس حاصل کی گئی کامیابی سے حقیقی اور غیر معمولی اعتماد پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ اعتماد دراصل ہمارا اپنی ذات پر اعتماد اور یقین ہوتا ہے کہ ہم اپنے سے معاشرے کو نئی اور اچھی جہت اور فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ یہ اعتماد اور یقین کی طاقت ہوتی ہے جو بڑے سے بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوتی ہے۔دراصل جب کسی وجہ سے ہمارا اپنے اور اپنی صلاحیتوں کے اوپر سے اعتماد اور یقین  متزلزل ہو جاتا ہے تو ہم اپنی سوچوں کو اور اپنے فیصلوں کو دراصل دوسرے لوگوں کا مرہون منت کر رہے ہوتے ہیں۔ ہمارا کامیابی کا اعتماد اور یقین اگر ان صلاحیتوں پر سے جو اللہ تعالی نے ہمیں عطا کی ہیں سے متزلزل ہوتا ہے تو دراصل یہ ہم ناکامی کی طرف رخت سفر باندھ رہے ہوتے ہیں۔ اپنے پہ اعتماد اور یقین بڑے سے بڑے اور کٹھن مراحل میں ہمیں باآسانی اور بڑی سہولت سے نکال دیتا ہے۔اور کامیابی کا زینہ طے کرنا ہمارے لیئے ناممکن نہیں رہتا۔اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کا سفر ہم حقیقت میں اسی وقت شروع کر سکتے ہیں جب ہمارا اللہ تعالی پر یہ مکمل اعتماد اور یقین ہو کہ اس نے ہمیں دوسری مخلوقات سے افضل پیدا فرمایا ہے اور ہمیں ایسی صلاحیتوں سے نوازا ہے جو کہ دوسری مخلوقات میں عنقاء ہیں۔ اس یقین سے ہم میں اعتماد کی ایسی دولت پیدا ہوجاتی ہے جو ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ جس ذات پر کامل یقین کر رہے ہوتے ہیں وہ ذات دراصل ہر چیز پر قادر ہے اور ہمارا اپنی ذات پر یقین اس وقت ہی آ سکتا ہے جب ہمارا ہمارے بنانے والے رب کائنات پر یقین محکم ہوتا ہے۔ 

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post