‏ ایمبوڈیڈ موگزی روبوٹ، ایک صلاحیتوں کو جلا بخشنے والا روبوٹ Embodied Moxie Robot – To Refine Skills During Growing Age

Moxie Robot

Moxie Robot

پانچ سے دس سال کی عمر کے بچے جو کہ سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہوتے ہیں اس سیکھنے کے عمل کے دوران انہیں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔ جس کا حل سائنٹسٹس نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے نکالا ہے اور ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو کہ نشو نما پاتے ہوئے بچوں کے سیکھنے کے عمل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس عمر میں بچے لکھنے اور پڑھنے کی اور اس کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ وغیرہ کی سکلز بھی حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔ تاہم اس دوران انہیں ایسے دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے جو خود بھی یہ سکلز جانتے ہوں اور ان بچوں کو بھی سیکھنے میں مدد فراہم کریں۔ اس بات کا حل سائنٹسٹس میں ایک ایسے روبوٹ کی مدد سے نکالا ہے جو کہ خود بھی یہ صلاحیتیں جانتا ہے اور بچوں کے دوست کے طور پر انہیں بھی یہ صلاحیتیں سیکھنے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔

اس روبوٹ کی موجودہ قیمت سولہ سو ننانوے ڈالر ہے۔ موگزی روبوٹ بنانے والی کمپنی ایمبوڈیڈ کے سی ای او کے مطابق وہ سپرنگ بورڈ کے تصوراتی تخیل کو حقیقت میں ڈھالنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سو دوستو! آپ بھی انجوائے کریں اس زبردست روبوٹ کو نئی سکلز سیکھنے اور سکھانے میں۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post