کاروبار میں ڈیٹا اینالیسز کی اہمیت Importance of Data Analysis in Business

Data Analysis

Data Analysis

بزنس یا کاروبار میں ڈیٹا انالیسز یا معلومات کا تجزیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی مثال ہم ایسے لے سکتے ہیں کہ ایک بہت بڑی کمپنی ہے جس کی پوری دنیا میں آؤٹ لیٹس ہیں۔ ان مختلف آؤٹ لیٹس پر کمپنی اپنی پروڈکٹ جیسا کہ جیکٹس وغیرہ سیل کرتی ہے۔ کمپنی کے پاس پوری دنیا سے اعداد و شمار اکٹھے ہو رہے ہوتے ہیں کہ جیکٹس کا کونسا ماڈل کون سے ملک میں کتنی تعداد میں فروخت ہوا۔ اسی طرح سے کمپنی کے پاس یہ بھی اعداد و شمار اکٹھے ہو رہے ہوتے ہیں کہ کون سے شہر اور کون سے آؤٹ لیٹس پر جیکٹس کی کتنی سیل ہوئی۔یہ اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار اور ان پر ہونے والے معاشی تجزیات انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ان اعداد و شمار اور ان تجزیات کی مدد سے کوئی بھی کمپنی اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتی ہے، بجٹ تیار کرتی ہے اور آنے والے ماہ و سال کے لیے تہمینے مقرر کرتی ہے۔ یہی عمل فنانشل اور ڈیٹا انالیسس کہلاتا ہے۔ اب کوئی بھی کمپنی یا آرگنائزیشن یہ عمل کس طرح سے سر انجام دیتی ہے یہ سمجھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جب بھی کمپنی اپنی آؤٹ لیٹس پر کوئی پروڈکٹ سیل کرتی ہے تو اس کی ٹرانزیکشن کمپنی کے فنانشل ڈیٹا بیس پر اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر کی مدد سے محفوظ ہو جاتی ہے۔ اس فنانشل ٹرانزیکشن کی مدد سے کمپنی اپنے ماہ و سال کی رپورٹس اور اعدادوشمار تیار کرتی ہے اور یہی فنانشل ڈیٹا ہوتا ہے جو کہ معاشی تہمینہ لگانے کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔جب کہ کمپنی کے پاس مختلف اعداد و شمار اکٹھے ہوتے ہیں کس پروڈکٹ کی کتنی سیل ہوئی ہے اور کون سی آؤٹ لیٹ پر ہوئی ہے، اور کس مہینے میں کتی تعداد میں ہوئی ہے۔ تو وہ کمپنی یا آرگنائزیشن با آسانی یہ نتائج اخذ کر سکتی ہے کہ اگلے سال کے کن ماہ و ایام میں اس پروڈکٹ کی کتنی سیل ہو سکتی ہے۔ یہ سیل سے متعلقہ تہمینے اگلے سال کی منصوبہ بندی کے لیے بنیاد بنتے ہیں۔ انہی تہمینوں کی بنیاد پر کمپنی اگلے سال کے لیے خام مال خریدتی ہے اور اسی طرح ان تہمینوں کی بنیاد پر قابل فروخت مال تیار کرتی ہے۔کمپنی کے پاس لگائے گئے تہمینے اس کو مستقبل کی منصوبہ بندی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں اور کمپنی کو اندازہ لگانے میں آسانی ہوتی ہے کہ کون سی آؤٹ لیٹ کے لئے کتنا قابل فروخت مال تیار کرنا ہے اور کون سے مہینے میں اس کو کتنے قابل فروخت مال کی ضرورت ہوگی۔ انہی تہمینوں کی بنیاد پر کمپنی اپنے مستقبل کے نفع و نقصان کا اندازہ لگاتی ہے۔ اس طرح سے کمپنی اپنے مستقبل کے کاروبار بڑھانے کی منصوبہ بندی بھی کرتی ہے کیونکہ اس کو اندازہ ہوتا ہے کہ اس کو اگلے ماہ و سال میں کتنا منافع ہونے جا رہا ہے اور اس کے مطابق اس کو اپنے کاروبار میں کتنا بڑھاوا دینا چاہیے۔ سو، ڈیٹا انیلیسز اور فنانشل انالیسس کسی بھی کاروبار کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ 

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post