ُحصہ اول: تعارف – ڈیٹا سائنسز، ٘مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجینس Part 1: Introduction – Data Science, Machine Learning, Artificial Intelligence

data science

data science

السلام علیکم دوستو! آج ہم فری لانسنگ سے متعلقہ ایک انتہائی دلچسپ اور بہت ہی کارآمد سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس دوران ہم نا صرف یہ کہ ہم فری لانسنگ کی انتہائی کارآمد سکل ڈیٹا سائنسز کا مکمل جائزہ لیں گے بلکہ اس سکل میں ایکسپرٹ لیول مہارت حاصل کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ فری لانسنگ دراصل جاب کی بجائے ایک کاروبار ہے۔  فری لانسنگ ایک ایسا بزنس ہے جس میں ہم مختلف چھوٹے بڑے پروجیکٹس پر کام کرتے ہیں۔ یہ پروجیکٹس ایک یا دو گھنٹے پر بھی محیط ہو سکتے ہیں اور ان کی معیاد چند ہفتے یا چند مہینے بھی ہو سکتی ہے۔ہمارے پاس مختلف صلاحیتیں ہوتی ہیں یا ایسی  سکلز ہوتی ہیں جو کہ ہم کمپیوٹرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے گھر بیٹھے دوسرے لوگوں کو بیچ سکتے ہیں۔ ہمارے کسٹمر یا کلائنٹس ہمارے ہمسائے میں بھی ہو سکتے ہیں اور ہزاروں میل دور بھی دنیا کے کسی اور ملک میں مقیم ہو سکتے ہیں۔ ہم فری لانسنگ کے ذریعے سے بہت سی خدمات یا سروسز کو مارکیٹ کر سکتے ہیں۔ ان خدمات یا سروسز میں ڈیٹا سائنسز، سوفٹ وئیر اور ویب ڈویلپمنٹ، کسٹمر سپورٹ، ورچوئیل اسسٹنس، کانٹنٹ رائٹنگ، اکاؤنٹنگ اینڈ فائنانس، گرافک ڈیزائننگ، ڈیٹا انٹری اور اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے شعبے شامل ہیں۔ اس ٹریننگ کے ذریعے سے آپ کو ڈیٹا سائنسز اور اس سے متعلقہ پائتھن لینگویج کی پروگرامنگ سکھائی جائے گی۔ ڈیٹا سائنسز موجودہ دور میں سب سے اہم فیلڈز میں سے ایک تصور کی جا رہی ہے۔ ڈیٹا سائنس کے ذریعے ہم اپنے پاس موجود بگ ڈیٹا پر میتھ، سٹیٹس اور الگوردھم اپلائی کرتے ہوئے  مستقبل کے متعلق پریڈکشنز اور تہمینے لگاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سائنسز سے ہی متعلقہ ایک فیلڈ مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ہے۔ ہم بغور مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بھی جائزہ لیں گے۔اگر آپ صرف مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنسز کو ہی اچھی طرح سے سمجھ جاتے ہیں تو موجودہ زمانے میں آپ کو شاید کسی دوسری سکل کو سیکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔ ڈیٹا سائنسز کے لئے ہم میتھ، اسٹیٹس، پائتھن لینگویج اور ان کی ڈیٹا سائنسز میں اپلیکیشن کا بغور جائزہ لیں گے اور اس حد تک سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ہم خود سے  پریڈکٹو سسٹم تیار کرنے کے قابل ہو جائیں۔ پریڈکٹو سسٹم ایسے سسٹم ہیں جو کہ میتھ، سٹیٹس اور کمپیوٹر سائنسز کی مدد سے انتہائی درست اندازے اور تخمینہ لگانے کے قابل ہوتے ہیں۔ 

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post