مشہور تامل اداکار رجنی کانت شدید علیل ہو گئے، ہسپتال داخل Rajinikanth Critically Ill, Hospitalized

Rajinikanth

Rajinikanth

ٹالی وڈ یعنی تامل موویز کے مشہور ترین اداکار رجنی کانت علیل ہو چکے ہیں۔ وہ فلم اناتھے کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں سیٹ پر کریو کے اٹھ ممبران میں عالمی وبائی مرض کی تصدیق ہوئی تھی۔ رجنی کانت کے بلڈ پریشر میں کافی زیادہ اتارچڑھاؤ دیکھا گیا تاہم ان میں اس عالمی وبائی وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ انہیں حیدرآباد کے اپولو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ رجنی کانت کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔خیال رہے کہ انا تھے فلم کی شوٹنگ کو گزشتہ نو ماہ سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے وائرس کی وجہ سے فلم بندی سے روک رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں فلم کی شوٹنگ کے لیے حال ہی میں ایک چارٹرڈ طیارے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ تاہم رجنی کانت اور دوسرے لوگوں کی بیماری کی وجہ سے اب فلم کی شوٹنگ غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔ رجنی کانت کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی صحت جلد ہی بحال ہوجائے گی۔رجنی کانت کی بیماری کی وجہ سے دنیا بھر میں پھیلے ان کے پرستار شدید کرب کی گھڑی سے گزر رہے ہیں اور بعض یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ کہیں اداکار کو بھی تو وبائی مرض لاحق نہیں ہوگیا۔ گرچہ رجنی کانت کا معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں نے ان تمام خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یکسر سے مسترد کر دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ اداکار فشار خون کے شدید اتار چڑھاؤ کے مرض سے گزر رہے ہیں اور اس بابت ان کا علاج بہت ہی اعلی طریقے سے جاری ہے۔ 

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post