کیا خالص شہد میں کاروباری سرمایہ کاری ممکن ہے؟ Is Great Financial Investment Possible in Honey Business?

honey business

honey business

آج کی یہ پوسٹ اس حوالے سے مختلف اور اہم ہے کہ اس میں آپ کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک منفرد کاروبار سے متعارف کروانے جا رہے ہیں۔ جی تو وہ ہے، شہد کا کاروبار۔ اگر ہمارے پاس کچھ سرمایہ محفوظ پڑا ہے اور ہم اس سرمائے کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں تو خالص شہد ہی شاید سب سے مناسب سرمایہ کاری ہے۔

ہم میں سے اکثر دوست حیران ہونگے کہ کس طرح خالص شہد ایک محفوظ اور بہتر سرمایہ کاری اور کاروبار ہو سکتا ہے تو اس بات کو جاننا بہت آسان ہے۔ دراصل خالص شہد ایک ایسی شے ہے جو کہ سال ہا سال تک محفوظ رہتی ہے۔ شہد دھایاں گزرنے کے باوجود خراب نہیں ہوتی اور اسے ہم باآسانی استعمال میں لا سکتے اور بازار میں فروخت کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔

چنانچہ ہم میں سے جن دوستو ں کے پاس کچھ سرمایہ ہے اس سرمائے کو خالص شہد کے سٹاک میں بدل لیں۔ جب ان کو سرمائے کی منافع کے ساتھ واپسی کی ضرورت ہو تو اس شہد کو مارکیٹ میں پہلے سے بھی اچھے داموں فروخت کرکے رائج الوقت کرنسی میں بدل دیں۔

شہد کے سٹاک کے ساتھ ساتھ خالص شہد کا باقاعدہ کاروبار بھی بہت منافع بخش ہے۔ خالص شہد کا کاروبار ایک بہت وسیع فیلڈ ہے۔اس کاروبار میں کئی طرح کے شہد کی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے۔ شہد میں چھوٹی اور بڑی مکھی کا شہد دستیاب ہوتا ہے، جس میں چھوٹی مکھی کاشہد ذیادہ کمیاب اور قیمتی سمجھا جاتا ہے۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post