خشک انجیر استعمال کرنے کا درست طریقہ The Right Way to Use Dried Figs

dried figs

dried figs

انجیر ایک ایسا پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے۔ انجیر کی بہت افادیت ہے۔ تاہم جو خشک انجیر ہم بازار سے خریدتے ہیں اور ایک لڑی میں پروئی ہوئی ملتی ہےاس خشک انجیر میں سے دراصل اسی فیصد تک پانی سکھا دیا گیا ہوتا ہے اور ایسی انجیر اس حالت میں استعمال کے قابل نہیں ہوتی۔

خشک انجیر کے استعمال کا درست طریقہ یہ ہے کہ اسے پہلے اچھی طرح سے دھو لیں۔ پھر خشک انجیر کو ابلے گرم پانی کے ایک گلاس میں بھگو لیں۔ انجیروں کو پانی میں پانچ سے سات گھنٹوں تک پڑا رہنے دیں۔اس طرح سے پانی میں اچھی طرح سے رسی بسی ہوئی انجیروں کو استعمال میں لے آئیں۔

خشک انجیروں کے استعمال کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ انھیں پہلے اچھی طرح سے دھو لیں اور پھر ساری رات پانی میں بھگوئے رکھیں اور صبح اٹھ کر پانی پی لیں اور انجیریں کھا لیں۔ اگر خشک انجیریں ہی کھائی جائیں تو اس سے فائدے کی بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔

انجیر کھانے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں فوری توانائی کا حصول، آنتوں کی صفائی اور قبض کا خاتمہ، خون کا بننا، اور بہت سے دیگر فوائد شامل ہیں۔ تاہم ان تمام فوائد کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ خشک انجیروں کو پہلے اچھی طرح دھو کر اور پانی میں پانچ سے سات گھنٹے بھگو کر استعمال میں لایا جائے۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post