یو اے ای میں ورک ویزہ سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹ جنوری 2021 UAE Work Visa Related Latest Update January 2021

dubai United Arab Emirates

dubai United Arab Emirates

متحدہ عرب امارات اور دوبئی کے ورک ویزوں سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹ حاصل ہوئی ہیں جن کےمطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ دس ماہ کے دوران کورونا وباء کی وجہ سے تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار سے دو لاکھ کے درمیان افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور ان میں سے بیشر اس وقت بھی امارات میں ہی مقیم ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق نئے بیرونی ورک ویزے جاری کرنے کی بجائے ان کی کوشش ہے کہ ریاستوں میں مقیم بےروزگار ہونے والے افراد ہی کو پہلے روزگار مہیا کیا جائے اور اسی بناء پر اماراتی حکام نے نئے ورک ویزوں کا اجراء پہلے کی طرح سے جاری کرنے سے پرہیز کیا ہے۔

دراصل کورونا وباء کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح امارتی کاروباروں پر بھی کافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور کاربار ٹھپ ہونے کی بناء پر دھڑا دھڑ لو گ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ تاہم وزٹ ویزا کا اجراء دوبارہ سے شروع ہونے کی شنید ہے اور جلد ہی اماراتی حکام کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزوں کا دوبارہ سے اجراء متوقع ہے۔ اس طرح سے پاکستان کے ہنر مند افراد یو اے ای جا کر کام اور جاب کے سلسلے میں بھی اپنی قسمت آزماء سکیں گے۔

Related Post