کامیاب جوان لون سکیم فیز ٹو میں “ان پروسس” کا کیا مطلب ہے؟ What is Meant by “In-Process” in Kamyab Jawan Loan Scheme Phase 2?

Kamyab Jawan

Kamyab Jawan

کامیاب جوان لون سکیم فیز -۱ کے بعد اب فیز ٹو میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرحلے میں کچھ درخواست دہندگان کو متعلقہ بینکوں کی جانب سے تصدیقی ایس ایم ایس وصول ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ بینکوں کی جانب سے تصدیقی کالز بھی وصول ہو رہی ہیں۔اب کامیاب جوان لون سکیم کے فیز ۲ کے درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کا سٹیٹس آن لائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کامیاب جوان کی ویب سائیٹ پر موجود ماڈیول پر ہم اپنے شناختی کارڈ، ڈیٹ آف برتھ، آئی ڈی کارڈ ایشو ڈیٹ اور فون نمبر کی معلومات داخل کرکے اپنی قرضے کی درخواستوں کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

جب ہم اپنی کامیاب جوان فیز ۲ لون کی درخواستوں کا اسٹیٹس کو دیکھیں تو اس پر یا تو “سبمیٹڈ” لکھا ہو گا، یا پھر “ریجیکٹڈ”۔ اس کے علاوہ کچھ درخواستوں پر “ان پروسس” بھی لکھا ہو گا۔ یہ ان پروسس درخواستیں ایسی درخواستیں ہیں جو کہ آگے چل کر قرضے کی اہل بن سکتی ہیں۔ سو جن درخواستوں پر”ان پروسس” کا سٹیٹس لکھا ہے ان کو قرضہ ملنے کے کافی روشن امکانات ہیں۔ جن درخواستوں پر قرضہ کی منظوری ہو گی ان پر اسٹیٹس بدل کر “اپرووڈ” ہو جائے گا۔

Related Post