دہلی سے کرتار پور سفر A Journey from New Delhi to Kartarpur

travel to kartarpur

travel to kartarpur

دہلی سے کرتارپور پہنچنے کے کئی راستے ہیں لوگ فلائیٹ سے امرت سر جاتے ہیں یا بس کے ذریعے جاتے ہیں۔ ٹرین کے ذریعے بھی پہنچا جاسکتا ہے۔  آپ ای ٹی اے کے ذریعے بکنگ دیکھ سکتے ہیں۔ سیکنڈ کلاس کی ٹرین کی ٹکٹ لگ بھگ 190 روپے کی ہے۔ یہ سب سے سستا طریقہ ہے نیو دہلی سے امرت سر پہنچنے کا۔ ہفتے کے آخری دنوں میں یہ والا روٹ اکثر کافی مصروف رہتا ہے۔کرتارپور جانے کی شروعات امرتسر سے کرنی چاہیے جہاں سکھوں کا گولڈن ٹیمپل موجود ہے۔ امرت سر سے آپکو ویرکا جنکشن سے آگے کے لیئے ٹرین مل جائے گی۔ ویرکا جنکشن سے آپکو ڈیرہ بابا نانک جانے کے لیئے 15 روپے میں ٹرین کا ٹکٹ مل جائے گا۔ دہلی سے آتے ہوئے امرتسر سب سے بڑا سٹیشن ہے امرتسر آپ بائی فلائیٹ یا بس کے ذریعے بھی آسکتے ہیں لیکن ٹرین سے سے افورڈایبل طریقہ ہے۔ڈیرہ بابا نانک کل چار ٹرینیں جاتیں ہیں جن میں ایک امرتسر سے صبح ساڑھے چار کے قریب نکلتی ہے باقی تین ٹرینیں پکڑنے کے لیئے آپکو ویرکا جنکشن آنا ہوگا۔ویرکا جنکشن سے آپکو ایک پیلے رنگ کی بس (فری سیوا)ملے گی جو آپ کو مفت میں باباصاب سربار لے کر جائے گا اور یہی بس آپکو واپس ویرکا بھی لے جائے گی۔ ادھر” گوردوارہ چولاصاب” بھی ہے جہاں بابا گرو نانک کا چولا جو وہ زیب تن کیا کرتے تھے موجود ہے۔ اور فری سیوا ہی آپکو گورودوارے سے انٹی گریٹڈ چیک پوسٹ تک لے جائے گی جہاں سے آپ کے کاغذات وغیرہ چیک ہوں گے۔پہلے اسٹیپ میں آپ کے کاغذات چیک ہوں گے، صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے کاغذات مکمل ہیں۔جو کاغذات آپکو چاہیں ان میں ای ٹی اے (آن لائن رجسٹریشن، انڈین پاسپورٹ یا او آئی اسی کارڈ اور 20$ ہیں)یاد رکھیں کہ یہ ویزہ فری زون ہے اسلییئے آپ کو ویزہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔دوسرے مرحلے میں آپ کی سیکورٹی چیک کی جاتی ہےتیسرا مرحلہ امیگریشن کا ہے جس میں صرف یہ چیک کیا جاتا ہے کہ آپ کو انٹری کی اجازت ملی ہے یا نہیں اور آپ کی آن لائن رجسٹریشن پر اسٹیمپ لگا کر انگلیوں کے نشان لیئے جاتے ہیں۔چوتھا مرحلہ کسٹم کا ہے۔ اس میں آپ کو ایک فارم ملے گا جہاں آپ اپنے ساتھ لیجانے والی چیزوں کی تفصیلات بھریں گے( امریکن 5000$ ڈالر سے زیادہ رقم آپ نہیں لے جاسکتے اور سامان صرف 7 کلو لے جاسکتے ہیں)پانچویں مرحلے میں آپکو پولیو کے ڈراپس پلائے جائیں گے اس کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ آپ کے ای ٹی اے پر اسٹیمپ لگادے گا۔

Related Post