Is Barwaqt Loan Beneficial for Me کیا بروقت اپلیکیشن سے قرض لینا میرے لیے فائدہ مند ہے؟

barwaqt loan app

barwaqt loan app

بروقت ایپلیکیشن موبائل فون پر ایک ایسی ایپ ہے جس پر ہمیں با آ سانی چند ہزار سے لیکر پچاس ہزار تک کا قرضہ مل سکتا ہے۔ تاہم کیا ہمیں یہ قرضہ لینا چاہیے یا نہیں؟ دراصل قرضہ ایک لت اور نشے کی مانند ہوتا ہے کہ جب ایک انسان کو قرضےکی لت لگ جائے تو اس قرضے کے نشے سے نجات حاصل کرنا تقریبا نا ممکن ہی ہو جاتا ہے۔ سو ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ قرضہ نہ ہی اٹھانا پڑے۔ تاہم کچھ ایسی ضروریات ہوتی ہیں جنہیں پروڈکٹو یا دوسرے الفاظ میں کارآمد سرگرمیاں کہا جا سکتا ہے اور جن پر خرچ کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ ہم سرمائے کو کارآمد بناتے ہوئَے مزید رزق کا حصول ممکن بنا سکیں۔ ان سرگرمیوں میں تعلیم اور کاروبار وغیرہ قابل ذکر ہیں کہ جب ہم اپنی یا اپنے بچوں کی تعلیم یا کاربار کی مد میں خرچ کرتے ہیں تو اس سے مزید سرمایہ کما سکتے ہیں۔ سو، تعلیم اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے قرض لے لینا قابل تحسین ہے۔ تاہم قرض اگر اصراف کی مد میں خرچ کیا جائے تو اس سے مقروض کو آئندہ دنوں میں پریشانی سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے بروقت یا کسی بھی ایپلیکشن سے قرض لیں تو نہایت اختیاط اور سوچ سمجھ کر ہی قرض اٹھائیں کیونکہ قرض کی اصل رقم کے ساتھ ساتھ بھاری سود کی ادائیگی بھی کرنا پڑتی ہے۔

Barwaqt – Loan Money Cash – Apps on Google Play

Related Post