How to Apply Australian Visa?  آسٹریلین اسٹڈی ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟ 

Australian Study Visa

Australian Study Visa

 آج کی یہ پوسٹ ان طالب علموں کے لیے ہے جو آسٹریلیا جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔  ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طریقے سے آسٹریلیا کا سٹڈی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو کن کن دستاویزات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کووڈ 19 کیوجہ سے دیگر ممالک کی طرح آسٹریلیا نے بھی اپنے بارڈر دیگرممالک کے لوگوں کے لئے بند کر رکھے تھے لیکن حال ہی میں آسٹریلیا نے بین الاقوامی طلباء کے لیےاپنے بارڈرز کھول دیے ہیں۔ آسٹریلیا کی آٹھ یونیورسٹیز دنیا کی سو بہترین یونیورسٹیوں میں سے ہیں۔ آسٹریلین سٹڈی ویزا  اپلائی کرنے کے لیے آپ کا 18 سال کا ہونا ضروری ہے کیونکہ 18سال سے کم ہونے کی صورت میں آپ کو گارڈین کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔  اس کے علاوہ آسٹریلین سٹڈی ویزا کے لئے کم سے کم آپ کے پاس انٹر میڈیٹ کی ڈگری ہونی چاہیے۔  آسٹریلین سٹڈی ویزا کی پروسیسنگ تقریبا چار ہفتوں میں مکمل ہوتی ہے اس لیے آپ ہمیشہ کوشش کریں کہ اپنے متعلقہ کورس کے شروع ہونے سے 124 دن پہلے ویزہ کے لیے اپلائی کریں۔ اسٹڈی ویزا کی درخواست جمع کرانے کے لئے آپ کے پاس درج ذیل دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ قومی شناختی کارڈ اور اس کی کاپی پاسپورٹ  کریکٹر سرٹیفیکیٹ نو کریمینلز ریکارڈ سرٹیفیکیٹ ڈومیسائل مطلقہ یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ کا کال لیٹر یا ایکسپٹنس لیٹر انٹرمیڈیٹ کی اسناد جو کی آئی بی سی سی اور فارن منسٹری سے تصدیق شدہ ھو بیچلر ڈگری جو کہ ایچ ای سی اور منسٹری آف فارن افئیر سے تصدیق شدہ ھو ایلیٹ کا سرٹیفیکیٹ بینک اسٹیٹمنٹ جو یہ ظاہر کرے کہ آپ اپنے تعلیمی اخراجات اور رہائش کے اخراجات بآسانی اٹھا سکتے ہیں۔اور فزیکل فٹنس رپورٹ۔ آپ اپنے تمام تصدیق شدہ دستاویزات آن لائن متعلقہ یونیورسٹی میں جمع کروا کر لیٹر آف ایکسیپٹنس حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام دستاویزات کے مکمل ہو جانے کے بعد آپ اپنی  ویزا درخواست اور اس کی فیس آسٹریلین ایمبیسی میں بائی ہینڈ یا میل کر کر جمع کروا کر ویزا کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں آپ کو آپ کے کورس کی میعاد کے مطابق ویزا فراہم کیا جاتا ہے اور آپ ایک ویزے میں ایک سے زیادہ کورسز بھی کر سکتے ہیں۔  آسٹریلین سٹڈی ویزا کی میعاد کم سے کم 12 ہفتے اور زیادہ سے زیادہ پچاس ہفتے ہوتی ہے۔ تو دوستو یہ تھی وہ تمام ہدایات اور ریکیورمنٹس  جو آسٹریلین سٹڈی ویزا حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں امید ہے کہ ہمارا یہ آرٹیکل آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

Related Post