How to Apply for UK Study Visa? یو کے اسٹڈی ویزا کے لیے کیسے اپلائی کیا جا سکتا ہے؟ 

London Study Visa

London Study Visa

آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو بتائیں گے کہ آپ یوکے میں سٹڈی ویزہ کے لیے کیسے اپلائی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو کن کن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔
  برطانوی یونیورسٹیز اور انسٹیٹیوٹس پوری دنیا میں تعلیمی لحاظ سے بہترین مانے جاتے ہیں۔  اس لیے پوری دنیا سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بین الاقوامی طلبا تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکے کا رخ کرتے ہیں۔  برطانوی حکومت بین الاقوامی طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کام کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
 اگر آپ کی عمر 18 سال یا 18 سال سے زائد ہے تو آپ یوکے میں چھ سے گیارہ ماہ تک کے کورسز کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔  اور اگر آپ کی عمر 17 سال یا 17 سال سے کم ہے تو آپ کیوں یو کے میں چھ ماہ کے کورسز کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
 سٹڈی ویزا کے لئے سب سے پہلے آپ کو ویزا درخواست اور اس کی فیس برطانوی ایمبیسی میں جمع کروانی ہوتی ہے۔  جو کہ تقریباً 53 ہزار روپے ہے۔  اگر آپ برطانیہ میں چھے ماہ سے زائد کے کورسز کے لئے اپلائی کرتے ہیں تو آپ کو سالانہ ایک سو پچاس پاؤنڈ ہیلتھ چارجز کے طور پر ادا کرنے ہونگے۔
 اسٹڈی ویزا کے لئے درکار دستاویزات
 قومی پاسپورٹ
 قومی شناختی کارڈ کی کاپی
 یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کال لیٹر یا لیٹر اکسیپٹنس
 چار عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
 میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی سند جو کہ متعلقہ اداروں اور آئی بی سی سی سے تصدیق شدہ ھو۔
 بیچلر یا ماسٹرز ڈگری جو کہ ایچ ای سی ، آئی بی سی سی اور منسٹری آف فارن افیئر آفیسر سے تصدیق شدہ ھو
 تمام اصل تعلیمی دستاویزات اور ان کی نقل
 ایلٹس کااصل رزلٹ کارڈ
اور 28 دن پرانی بینک اسٹیٹمنٹ  جو امیدوار کے اپنے یا حقیقی رشتہ دار کے نام پر ہو۔
 تو دوستو یہ وہ تمام دستاویزات تھے یا ریکورمنٹس تھیں جو آپ کو یو کے سٹڈی ویزے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ آپ کو اپنی ایک ایس او پی یعنی اسٹیٹمنٹ آف پرپز بھی دینی چاہیے  کہ آپ کیا کر چکے ہیں آگے کیا کرنا چاہتے ہیں ،آپ یو کے کس مقصد کے تحت جارہے ہیں اور آگے آپ اپنی زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔  اس سے انہیں یہ پتہ چلے گا کہ آپ اپنی تعلیم کو لے کر کس حد تک سنجیدہ ہیں اور بامقصد ہیں۔
 امید ہے یہ تمام ہدایات اور یہ کالم آپ کی یو کے اسٹڈی ویزہ لینے میں مدد کریں گے۔

Related Post