اگر آپ سیاحت کے شوقین ہیں اور آپ نے وادی ہنزہ کی سیر نہیں کی تو قدرتی حسن کے شیدائیوں کے لیے اس سے بڑا خسارہ اور کیا ہو سکتا ہے؟ برف پوش پہاڑوں سے گھری یہ خوبصورت وادی پاکستان کے شمال میں صوبہ گلگت بلتستان میں اسلام آباد سے سات سو کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ ریشم پر واقع ہے۔ اس خوبصورت وادی میں ہرسال ملکی اور زیادہ تر غیر ملکی سیاح لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔ یہ خوبصورت وادی کئی چھوٹی چھوٹی بستیوں پر مشتمل ہے۔ لیکن سب سے مشہور مقام کریم آباد ہے۔ یہ مقام وادیِ ہنزہ میں سیاحوں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ کریم آباد میں موجود قلعہ بلتت جو کہ تقریبا سات سو سال پرانا ہے وادی کے حُسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ کریم آباد کے اطراف میں بلند و بالا چوٹیوں کے نظارے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کریم آباد کے بازار میں وہاں کی ثقافتی اشیا بڑی آسانی سے مل جاتی ہیں جنہیں غیر ملکی سیاح بڑے ذوق و شوق سے خریدتے ہیں۔
وادی ہنزہ کے لوگ بہت ہی سادہ سخی اور مہمان۔ نوازی میں مشہور ہیں۔ یہاں کے لوگ تین زبانیں واخی بروشسکی اور شینا بولتیں ہیں۔ وادی ہنزہ کا موسم سردیوں میں شدید سردی جبکہ گرمیوں میں نہایت خوشگوار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ گرمیوں کے موسم میں بہت سے لوگ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے وادی ہنزہ کا رخ کرتے ہیں۔ چمکیلی برف پوش پہاڑیوں کا نظارہ خاص طور پر راکاپوشی اور فنگر پیک کا منظر آنکھوں کو خیرہ کر دینے والا ہے۔
تو دوستو اگر آپ سیاحت کے شوقین ہیں اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس جنت نظیر وادی وادیِ ہنزہ کی خوبصورتیوں و رعنائیوں سے ضرور لطف اندوز ہوئیے گا۔
A Tourist Visit to Hunza Valley, Pakistan وادیِ ہنزہ کی سیر

Hunza Valley