فائیور پر کام کریں اور مہینے کا لاکھوں کمائیں Work on Fiverr to Earn Thousands of Dollars Monthly

Fiverr Work from Home

Fiverr Work from Home

آج کے دور میں پاکستان سے بہت سے لوگ فری لانسر کے طور پر کام کر کے مہینے کا لاکھوں روپیہ کما رہے ہیں۔ ہم میں بھی وہ ساری خوبیاں ہیں جو ہمیں ایک کامیاب فری لانسر بنا سکتی ہیں۔ ہمیں فری لانسنگ کے میدان میں اتر کر اپنے اور پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ فری لانسنگ میں بنیادی بات یہ ہے کہ ہمارا کلائنٹ ہمیں پروجیکٹ اسائین کرتا ہے۔ ہم نے کوئی نہ کوئی ایسی سکل یا صلاحیت سیکھی ہوتی ہے جس کی بنیاد پر ہم کلائنٹ کی انسٹرکشنز پر عمل کرتے ہوئے اپنی سکلز یا صلاحیتیں لگاتے ہیں اور اس طرح سے کلائنٹ کی ریکوائیرمنٹس کو پورا کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک ویب ڈیزائنر کو کلائنٹ اپنی ویب سائٹ بنانے کا پروجیکٹ اسائین کرتا ہے اور انسٹرکشنز دیتا ہے۔ ویب ڈیزائینر ان انسٹرکشنز کو سمجھ کر ان پر عمل کرنے کی خامی بھرتا ہے اور پروجیکٹ کی پرائس طے کی جاتی ہے۔ ویب ڈیزائنر انسٹرکشنز پر عمل کر کے ویب سائٹ تیار کر کے کلائنٹ کو سینڈ کر دیتا ہے۔ کلائنٹ کو اگر فری لانسر کا کام بھا جائے تو فری لانس ویب ڈیویلپر کو پیمنٹ کر دی جاتی ہے۔ ایک فری لانسر کے طور پر آپ کوئی سی بھی سروسز دے سکتے ہیں۔ آپ گرافک ذیزائنگ کر سکتے ہیں، سافٹ ویئر اور ویب ڈیویلپمنٹ کر سکتے ہیں، کانٹنٹ رائیٹنگ کا کام کر سکتے ہیں، اکاونٹنگ اور فائنانس سے متعلقہ خدمات کی فراہمی کر سکتے ہیں یا اس کے علاوہ بھی آپ بہت سے ہنر فری لانسر کے طور پر اپنے کلائنٹس کو بیچ سکتے ہیں۔ اس وقت دنیا کی مقبول ترین فری لانسنگ ویب سائٹس میں فائیور کا نام نمایاں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے بہت سے ایسے فری لانسرز بھی فائیور پر کام کر رہے ہیں جو کہ مہینے کی لاکھوں روپے کی آمدن کامیابی سے حاصل کر رہے ہیں۔ تو دیر مت کریں اور ذیل میں دیے امیج پر کلک کرکے فائیور پر رسائی حاصل کریں، وہاں پر اپنا اکاونٹ آسان سے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق بنا کر آج ہی سے فری لانسنگ کا آغاز کر دیں۔

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post