کاروبار کو کامیاب بنانے کیلئے اکاؤنٹنگ اور فائنانس کی اہمیت Accounting and Finance for a Successful Business

accounting finance business

accounting finance business

 بزنس کے لئے سرمایہ خون کی حثیت رکھتا ہے اور اس مقصد کے لئے اس بات کا خیال رکھنا کہ فائنانس یا سرمایہ کہاں سے آیا اور کن کن مدوں میں کاروباری سرمایہ لگ رہا ہے۔ اس بات کو ٹریس کرنا کہ کاروباری سرمایہ ایسی مدوں پر استعمال ہو رہا ہے جس سے کاروباری نفع کو بڑھنے کا موقع ملے اور سرمایہ ان مدوں کے خرچ پہ ضایؑع نہ ہو جس سے کاروبار کی بڑھوتری کا عمل رک جائے۔

کاروبار میں سرمایہ سب سے پہلے اس وقت آتا ہے جب کاروبار شروع کرتے وقت کاروبار کا مالک اپنی طرف سے کاروباری سرمایہ کاری کرتا ہے یا پھر بنک وغیرہ سے قرضہ لے کر کاروبار میں لگاتا ہے۔ جب کاروبار میں سرمایہ آ جاتا ہے تو اگلا مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ اس سرمایہ سے ایسے ایسٹس یا وسائل حاصل کئے جائیں جن کے استعمال سے ناصرف کاروبار کے شروع کرنےکی لاگت پوری ہو جائے بلکہ کاروبار ایک منافع بخش ادارہ بھی بن جائے۔

کاروبار کرنے کے دوران ایک بزنس آگے بیچنے کیلئے اپنے سپلائیرز سے مال خریدتا ہے اور آگے یہ مال اپنے کسٹمرز یا کلائنٹس کو بیچ دیتا ہے۔ اکثر یہ خریدو فروحت نقد کی بجائے ادھار پر ہوتی ہے اور اس ادھار کی پے منٹس بھی پارٹس یا ٹکریوں میں ہوتی ہے۔ اس تمام کاروباری ادھار و نقد خرید و فروخت  کا درست ریکارڈ رکھنا فائیناشل اکاؤنٹنگ کہلاتا ہے۔ جبکہ ان حساب کتابی شماروں پر تجزیات کرکے مختلف نتائج اخذ کرنا اور اس بنیاد پر مختلف کاروباری فیصلے کرنے کا عمل فائیناشل میجمنٹ اور مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ کے تحت دیکھا جاتا ہے۔

اگر کوئی بھی کاروبار اگر کسی بھی وجہ سے ایک  بھی کاروباری ٹرانزیکشن یا روپے پیسے کی لین دین کا شمار کرنے میں ناکام رہے تو پھر یقینا بہت سے کاروباری اور ٹیکس سے متعلقہ بھی معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔ بلکہ حقیقت تو یقینا یہ ہے کہ کاروبار کو ایک لمحے کے لئے بھی کاروباری حساب کتاب کے بغیر چلانا ممکن نہیں۔

Related Post

2 Replies to “کاروبار کو کامیاب بنانے کیلئے اکاؤنٹنگ اور فائنانس کی اہمیت Accounting and Finance for a Successful Business”

Comments are closed.