ویب ڈویلپر بنیں اور ہر ہفتے سینکڑوں ڈالر کمائیں Be a Web Developer – Earn Hundreds of Dollar Every Week

website developer

website developer

دوستو! میٹرک اور ایف ایس سی کے بعد ہم میں سے کچھ طلباء پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ وغیرہ کی طرف چلے جاتے ہیں جبکہ کچھ طلباء   کامرس اور دیگر لائنز اختیار کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ  بہت سے طلباء کمپیوٹر سائنسز اور سافٹ ویئر انجینئرنگ وغیرہ کی طرف بھی جاتے ہیں۔  تو آئیے جائزہ لیتے ہیں کمپیوٹر سائنسز اور سافٹ وئیر انجینئرنگ سے متعلقہ ایک بہت ہی زبردست شعبے کا اور وہ ہے ویب سائٹ ڈویلپمنٹ اور ویب سائٹ ڈیزائننگ کا شعبہ۔  یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ہم بہت تیزی سے اور بہت کامیابی کے ساتھ اپنے کیرئیر کو آگے کی جانب بڑھا سکتے ہیں۔ تو یہ جائزہ لیتے ہیں کہ ایک سافٹ ویئر انجینئر، ایک ویب سائٹ ڈیزائنر  یا ایک ویب سائٹ ڈیویلپر کے طور پر کیا کیا کام کرتا ہے اور کتنی آمدن کی توقع رکھ سکتا ہے؟ویب سائٹ ڈیزائنر، ویب سائٹ ڈیویلپر سے مختلف ہوتا ہے۔ ایک ویب سائٹ ڈیزائنر ویب سائیٹ کے ویب پیجز سادہ سے انداز میں  ویب سائٹ پر ڈسپلے کرتا ہے۔ جبکہ  ایک ویب ڈویلپر، ویب سائٹ کے متحرک صفحات تخلیق کرتا ہے۔ ویب سائٹ کے متحرک صفحات تخلیق کرنے کا مطلب ہم آپ کو آگے جاکر بتائیں گے۔ ویب سائٹ ڈیزائنر کا کام بہت ہی سادہ سا ہوتا ہے اور وہ کسی بھی شخص یا کمپنی کی ویب سائٹ کو سادہ سے انداز میں اور بلاگ وغیرہ کے طور پر  تیار کرتا ہے۔ جس میں پروگرامنگ لینگوجز وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔جب ہم کسی کمپنی جیساکہ بینک اور کسی ایسے کاروباری ادارے کی ویب سائٹ دیکھتے ہیں جس میں لین دین کا عمل اور ای کامرس کے ذریعے ٹرانزیکشن کا پروسس ویب سائٹ کے اوپر ہی عمل میں لایا جائے تو ایسے  متحرک پیجز اور ویب سائٹ ایک ویب ڈویلپر اور ویب پروگرامر کی محنت کا ثمر ہوتی ہیں۔  ایک ویب پروگرامر یا ویب ڈویلپر کو مختلف طرح کی پروگرامنگ  لینگویجز پر عبور حاصل ہوتا ہے۔  ویب ڈویلپر دو طرح کے ہوتے ہیں ایک فرنٹ اینڈ  ڈویلپر جبکہ دوسرے بیک اینڈ ڈویلپر ہوتے ہیں۔ فل سٹیک  ڈیولپر دراصل فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ ڈیویلپنٹ دونوں طرح سے کام کرتا ہے۔ اب ویب سائٹس کی ڈیزائننگ کے حوالے سے بہت سے ایسے ٹولز جیسا کہ ورڈ پریس، شوپی فائی وغیرہ آ گئے ہیں جنھوں نے ویب سائٹ ڈیزائن و ڈیویلپمنٹ کا کام چنداں مشکل نہیں رہنے دیا۔فرنٹ اینڈ  ڈویلپر کو سی ایس ایس، جاوا اسکرپٹ اور ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ پر عبور حاصل ہوتا ہے جن کی مدد سے یہ ڈویلپر بہت اچھے طریقے سے اور جدید انداز کے ویب سائٹ کی آؤٹ لک  تیار کرتا ہے۔  جب کہ  بیک اینڈ ڈویلپر کو  پی ایچ پی،  سی شارپ اور ایس کیو ایل وغیرہ  پے عبور ہوتا ہے۔ ایک فل سٹیک ڈویلپر  کو فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ دونوں طرح کی سکلز پر عبور حاصل ہوتا ہے۔  ایک فل سٹیک ڈویلپر ایسے ویب پیج تخلیق کرتا ہے  جو کہ متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ڈیزائن کے حامل بھی ہوتے ہیں۔ایک تین سے چار سال تجربے کا حامل فل سٹیک ڈویلپر پاکستان میں عموما ایک لاکھ یا اس سے کچھ اوپر ماہانہ تک  پاکستانی روپوں میں باآسانی کماسکتا ہے  جبکہ سات سے دس سال تجربے کے حامل فل سٹیک  ڈویلپر کو پروجیکٹ مینیجر کی ذمہ داریاں بھی  تقویض  کی جاتی ہیں اور اس سےاس ویب پروفیشنل کی آمدن میں قابل ذکر اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔ تو اگر آپ میں سے کوئی بھی ویب سائٹ ڈیزائنر یا ڈویلپر کا پروفیشن اختیار کرنا چاہے اور اس  پروفیشن میں محنت اور لگن کے ساتھ کام کرے تو انشاءاللہ کامیابی قدم چومے گی۔ 

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post