انٹرنیٹ کے ذریعے کمائی، فری لانسنگ کا تعارف What is Freelancing, a Brief Introduction

freelancing-online-business

freelancing-online-business

 فری لانسگ آج کی ای کامرس ورلڈ کی بہت بڑی حقیقت ہے اور فری لانسنگ کے کاروبار سے دنیا بھر کے کروڑ ہا افراد بلاواسطہ یا بلواسطہ منسلک ہیں اور ایک انتہائی اعلیٰ اور باعزت روزگار کما رہے ہیں۔ اب سب سے بڑا سوال جو کہ ہمارے ازیان میں پیدا ہوتا ہے وہ یہ کہ فری لانسنگ ہے کیا، تو آئیے فری لانسنگ کے متعلق بہت سی ایسی معلومات کا جائزہ لیتے ہیں جن سے یقینا بہت سے افراد  زیادہ واقفیت نہ رکھتے ہوں گے۔

ہم موجودہ انفارمیشن کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کے اس دور میں انفارمیشن کا تبادلہ نہایت سہل ہو چکا ہے۔ کاروباری نکتہ نظر سے خاص طور پر وہ لوگ جو بغیر کسی بڑی کاروباری انویسٹمنٹ کے صرف اپنی سیکھے گئے مختلف ہنر اورفنون کے بل بوتے پر باعزت روزگار کے حصول میں کامیاب ہوتے تھے، اب انٹرنیٹ سے اس میں مزید جدت آئی ہے اور بہت سے ایسے شعبہ جات بھی فری لانسنگ کے زریعہ سے روزگار کے مواقع مہیا کر رہے ہیں جہاں روزگار کا حصول عام حالات میں ممکن نہ ہوتا تھا۔ 

فری لانسنگ کو سمجھنے کے لئے کچھ عام فہم سی مثالیں لیتے ہیں۔ فرض کریں ہم میں سے اگر کوئی شخص خدانخواستہ بیمار پر جائے تو وہ ڈاکٹر سے رجوع کرتا ہے۔ ڈاکٹر مریض کا جائزہ لیتا ہے اور اپنے سیکھے گئے طبعی علوم کی بنیاد پر نسخہ لکھ کر دیتا ہے، جس پر لکھی گئی دوا لینے سے مرض جلد ہی رفو ہو جاتا ہے۔ فرض کریں کہ مریض گھر میں موجود ہو اور اس کا ڈاکٹر تک آسانی سے یا بروقت پہنچنا ممکن نہ ہو، یا پھر ڈاکٹر کسی ایسی لوکیشن پر ہو جو کہ مریض سے کئی سو یا کئی ہزار میل کے فاصلے پر موجود ہو۔ اب اگر ڈاکٹر اپنی فری لانسنگ سروسز مہیا کر رہا ہے اور اس کی پروفائیل اور انٹرنیٹ پر دستیابی کا وقت بھی ویب پروفائیل پر موجود ہو۔

اب ہوگا یہ کہ ڈاکٹر مقرہ وقت پر اپنی لوکیشن پر اپنے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر موجود ہو گا، اور کسی دوسری جگہ پر مریض اپنے کمپیوٹنگ اور کمیونیکیشن سسٹم پر موجود ہوگا۔ مریض اپنی علامات اور سمپٹمز بتلائے گا اور انٹرنیٹ پر ڈاکٹر سے شیئر کر دے گا۔ انٹرنیٹ کے دوسری طرف ڈاکٹر اپنا ہنر آزماتے ہوئے مریض کو نسحہ لکھ کر دے گا اور اگر اگلی نیٹ میٹنگ کی ضرورت ہوئی تو وہ تہ ہو گی۔ مریض اپوائنٹمنٹ فیس پہلے ہی ڈاکٹر کو اپنے بینکنگ  کارڈ وغیرہ سے انٹرنیٹ کے زریعے ہی پے کر چکا ہو گا۔ 

یہی مثال ایک ویب ڈیولپر یا سافٹرانجیئر پر اور ہر فری لانسر پر اپلائی کی جاسکتی ہے کہ اس نے اپنا کمپیوٹنگ سسٹم انٹرنیٹ سے منسلک کیا ہوتا ہے اور اپنی ویب پریزینس یا ویب پروفائیل شوکی ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ کے کسی سرے پر اس کا کلائینٹ اپنے کمپیوٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ایکوپمنٹ کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ کلائنٹ اپنی رکوارمنٹ بتاتا ہے، فری لانسر کام کی خامی بھرتا ہے۔ فری لانسر اپنی خدمات کا تبادلہ کرتا ہے اور کلائنٹ فری لانسر کو پیئمنٹ کرتا ہے اور اس طرح سے ایک ٹرانزیکشن پایائے تکمیل تک پہنچتی ہے۔ آگے آنے والی اقساط میں ہم فری لانسگ سے منسلک شعبہ جات اور ای کامرس کے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گےاور ان پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

Related Post

2 Replies to “انٹرنیٹ کے ذریعے کمائی، فری لانسنگ کا تعارف What is Freelancing, a Brief Introduction”

Comments are closed.