پاکستان سے ملائیشیاء کا وزٹ ویزہ کیسے حاصل کریں How To Get Malaysian Visit Visa from Pakistan

Malaysia

Malaysia

ملایشیا جنوب مشرقی ایشیا میں کئی چھوٹے بڑے جزائر پر مشتمل ایک انتہائی خوبصورت ملک ہے۔ ملایشیا کے جاپان کے ساتھ انتہائی مضبوط تجارتی تعلقات ہیں اور جاپان نے اپنے بہت سے پروڈکشن یونٹ ملیشیا میں منتقل کر دیے ہیں جس کی وجہ سے ملایشیا ایک بہت بڑا معاشی اور انڈسٹریل مرکز بھی بن چکا ہے۔ ملائیشیا کی معیشت بہت مضبوط ہے اور اور ملایشیا کی کرنسی بھی جو کہ رنگٹ کہلاتی ہے وہ بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے۔ پاکستان سے بہت سے لوگ کام کاج کے سلسلے میں ملائیشیا میں مقیم ہیں۔

ملایشیا میں دنیا بھر سے ہرسال بہت سے لوگ سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم کیسے پاکستان سے ملایشیا کے لیے وزٹ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں اور اس کا کیا پروسیس ہوتا ہے؟ ملائیشیا جانے کے لیے ایجنٹ حضرات کی خدمات حاصل کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ ملایشیا کا وزٹ ویزہ حاصل کرنے کا عمل بہت ہی سادہ اور آسان ہے جو کہ ہم ڈسکس کرنے جا رہے ہیں۔ ملایشیا میں نہ صرف پاکستان سے بہت سی لیبر کلاس بھی کام کاج کی غرض سے گئی ہے بلکہ انتہائی تعلیم یافتہ اور پڑھے لکھے پاکستانی شہری بھی ملائیشیا میں مقیم ہیں اور بہت اچھے طریقے سے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں۔

ملائیشیاء جانےکے لئے سب سے پہلے آپ کو اپنا نادرا سمارٹ پاکستانی کارڈ جو کہ انگریزی کے ہجّوں پر مشتمل ہوتا ہے وہ بنوانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی دوسرے ملک کی طرح اگر آپ ملائشیا جانا چاہ رہے ہیں تو آپ اپنا پاسپورٹ بنوا لیں۔ پاسپورٹ بنوانے کے لیے آپ کو اپنے متعلقہ ریجنل پاسپورٹ آفس میں جانا ہوگا اور وہاں پر پاسپورٹ بنوانے کا عمل مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے پاکستان اوریجن انگریزی ہجوں والا شناختی کارڈ پاسپورٹ آفس میں مہیا کریں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے پاسپورٹ موجود ہے تو اس کی ایکسپائیریشن کی مدت چھ ماہ سے زائد ہو۔

اس کے علاوہ چار عدد اچھی کوالٹی کی پاسپورٹ سائز پکچرز جو کہ وائٹ بیک گراؤنڈ کے ساتھ ہوں بھی بنوا لیں۔ اس کے علاوہ آپ کے پاس تین سے چھ ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ بھی ہونی چاہیے جس میں اتنی رقم موجود ہو جو کہ آپ کے ملایشیا کے تمام اخراجات کو پورا کر سکے۔ یہ اخراجات آپ کے رہائش اور قیام و طعام کے ساتھ ساتھ پاکستان سے ملایشیا اور ملایشیا سے واپس پاکستان کے سفر اور ملائیشیا میں اندرون ملک سفر کو بھی پورا کرتے ہوں۔ اب مرحلہ ویزہ کے لیے اپلائی کرنے کا ہے۔

ملیشیا نے ویزا کلیکشن کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے نمائندے مقرر کیے ہیں جو کہ پاکستانی شہریوں سے ملایشیا کے ویزا کے لیے درخواستیں وصول کرنے کے مجاز ہیں۔ اس پوسٹ کے آخر میں ملیشیا کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک دیا گیا ہے جس میں ان تمام پاکستانی نمائندوں کے دفاتر اور ان کے پتے وغیرہ موجود ہیں۔ ان نمائندہ دفاتر میں ہم اپنی ویزہ درخواستوں کو جمع کروا سکتے ہیں اور اس کی ایک خاص مقرر فیس ہوتی ہے اس کی وصولی کے بعد آپ کی ویزا درخواستوں پر پروسیسنگ کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ اور عام حالات میں چند ہی دنوں میں ملائیشیا کا ویزہ لگ کر آ جاتا ہے۔ 

https://www.kln.gov.my/web/pak_islamabad/requirement_foreigner

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post