وہ ممالک جہاں پر پاکستانی بغیر ویزہ کے سفر کر سکتے ہیں The Countries Where Pakistanis Can Travel Without Any Visa

Visa Free Countries

Visa Free Countries

گھومنا پھرنا کسے پسند نہیں؟ دنیا دیکھنے کی خواہش ہرانسان میں ہوتی ہے لیکن ویزہ لگوانا نہ صرف مالی لحاط سے مشکل ہے بلکہ اس کے لیئے بہت انتظار بھی کرنا پڑتا ہے تو آج ہم ایسے ممالک کی بات کریں گے جہاں آج بھی پاکستانی بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔ نا صرف ان ممالک کا ویزہ نہیں ہے بلکہ پاکستانی کرنسی بھی ان سے بہتر ہے یعنی کہ آپ کو خریداری میں بھی آسانی ہوگی۔ ان ماملک میں شامل ہیں۔ڈومینکاکوک آئی لینڈگیمبیاہے ٹیمائیکرونیشیامانٹسیرٹنی یوسینٹ۔ونسینٹ اور گرینے ڈائنزٹرینیڈیڈ اورٹوبیگووانوآٹوان ممالک میں سے بیشتر کے نام بھی آپ نے پہلی بار سنے ہوں گے لیکن اگر ان کو سرچ کیا جائے تو آپ دیکھیں گے یہ قدرتی حسن سے مالامال ہیں۔ اگر آپ ساحلوں کے شوقین ہیں تو یہ ممالک آپ کے لیئے شاندار رہین گے کیونکہ ان ممالک کے ساحل قدرتی حسن سے مالا مال ہیں۔  یہاں کے لوگ آپ کو بےحد شاندار طریقے سے خوش آمدید کہیں گے اور آپکی سہولیات کا بےحد خیال رکھاجائے گا۔  ہے ٹی ایک کریبئین آئی لینڈ ہے یہاں کے ساحل، پائن کے درخت، قدرتی آبشاریں اسکے حسن کو چارچاند لگادیتی ہیں۔ اسکے علاوہ اگر آپ میوزک، آرٹ اور تخیلقی کام کو پسند کرتے ہیں تو یہ جزیرہ آپ کے لیئے بہترین ہے۔ مائکرونیشیا بھی ساحلوں کا ہی ملک ہے لیکن اس میں دوسری جنگ عظیم کی بہت سی یاداشتیں جمع ہیں۔ بے شک ان تمام ممالک کا نام بہت کم لوگوں نے سنا ہوگا لیکن یہ تمام ملک قدرتی حسن سے مالامال ہیں تقریبا سبھی ساحلی علاقے ہیں لیکن ہر ملک کا ساحل دوسرے سے مختلف ہے۔ پاکستان کی کرنسی بھی ان ممالک سے مضبوط ہے اسلیئے یہاں رہائش اور کھانے پینے کے لیئے بھی آپ کو مشکلات درپیش نہیں ہوں گی۔

Related Post