پاسپورٹ کیا ہوتا ہے؟ پاکستان میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے کیا ڈاکیمنٹس چاہیں؟ What is a Passport? How to Get a Pakistani Passport

passport

passport

پاسپورٹ کیا ہے؟

ہم اگر اپنے ملک سے دنیا کے کسی بھی ملک اور خطے کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پاسپورٹ کا حصول ضروری ہے۔ پاسپورٹ ایک ایسی سفری دستاویز ہے جو یہ بتاتی ہے کہ ہم کس ملک کے شہری ہیں اور اس ملک کے شہری کی حیثیت سے ہم دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں سفر کر رہے ہیں۔ سو، دوران سفر جس ملک نے بھی ہمیں پاسپورٹ ایشو کیا ہو، دراصل ہم دنیا بھر میں اس ملک کے تسلیم شدہ شہری متصور ہونگے۔پاسپورٹ کئی طرح کا ہو سکتا ہے جس میں عام شہری کے لیے جاری کردہ پاسپورٹ کے علاوہ، سفارتی و سرکاری امور کے لیے خصوصی پاسپورٹ بھی جاری ہوتے ہیں۔

پاکستان میں ہم اپنا پاسپورٹ کیسے بنوا سکتے ہیں؟

پاکستان کے شہری کی حیثیت سے اگر ہم دنیا کے کسی دوسرے ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ہمیں پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ہی پاسپورٹ پر ہم پاکستان سے اسرائیل کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک اور کسی بھی خطے کا سفر کر سکتے ہیں۔عام افراد کے لیے پانچ اور دس سال کی مدت کے لیے پاسپورٹ ایشو کیے جاتے ہیں۔ پانچ سال کے سادہ پاسپورٹ کی نارمل فیس آج کل تین ہزار، اور ارجینٹ کی فیس پانچ ہزار روپے ہے۔ دس سال کی مدت کے سادہ پاسپورٹ کی نارمل فیس پانچ ہزار چار سو، اور ارجینٹ پاسپورٹ کی فیس نو ہزار روپے ہے۔ پندرہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے صرف پانچ سال کی مدت کا پاسپورٹ ہی جاری ہوتا ہے۔اگر ہمارے پاس پہلے سے پاسپورٹ موجود ہے اور اس کے تمام صفحات بھر چکے ہیں تو اس پاسپورٹ کو بھی نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست کے ساتھ لف کرنا ضروری ہے۔

پاسپورٹ کا حصول عمومی حالات میں اپنے ریجنل پاسپورٹ آفس سے ہی ممکن ہوتا ہے، جو کہ عموما ہمارے شناختی کارڈ پر موجود مستقل پتے کا ڈویژنل صدر مقام ہوتا ہے۔نیشنل بینک کی برانچ عموما پاسپورٹ ریجنل آفس میں ہی موجود ہوتی ہے۔ یہاں پر فیس جمع کروانے کے بعد ادائیگی کی رسید اور اوریجنل شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ اس کی دو فوٹو کاپیاں لانا ضروری ہے۔ بچوں کے لیے ب فارم اور کاپیاں معہ والد اور والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپیاں اور والد یا والدہ کا ساتھ آنا بھی ضروری ہے۔

پاسپورٹ ریجنل آفس کے اوقات کار، عام دنوں میں صبح نو سے دوپہر دو بجے تک، اور جمعہ کے دن صبح نو سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں جس کا ایڈریس ہے: http://dgip.gov.pk

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post