کینیڈا کا ایکسپریس ویزا اینٹری پروگرام کیا ہے؟ What Is Canada Express Visa Entry Program

Canada Express Entry

Canada Express Entry

کینیڈا شمالی امریکہ کا ایک اہم ملک ہے۔ کینیڈا کی آبادی کچھ زیادہ نہیں ہے۔ بہت سے ممالک کے لوگ کینیڈا میں آکر آباد ہو چکے ہیں اور یہاں پر مستقل سکونت اختیار کر چکے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند سے بھی بہت سے لوگ کینیڈا میں آباد ہیں جن میں سکھ آبادی بھی بہت نمایاں ہے۔ کینیڈا میں سکلڈ ورکرز کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ اس سلسلے میں کینیڈا کی حکومت نے ایکسپریس ویز ا اینٹری کا اجراء کیا ہے جس کے تحت سکل لیول زیرو، سکل لیول اے اور سکل لیول بی کے ویزوں کا اجراء کیا جاتا ہے۔

یہ سکلز لیولز دراصل مختلف پروفیشنز کے متعلق ہیں۔ کینیڈا کی حکومت نے کچھ پروفیشنز کو لیول زیرو، کچھ کو لیول اے، اور کچھ کو لیول بی میں رکھا ہے۔ اگر ہمارے سے متعلقہ پروفیشن ان میں سے کسی بھی کیٹگری میں آتا ہے تو ہم کینیڈا کے ایکسپریس انٹری ویزا کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ کینیڈا کی مرکزی و صوبائی حکومتیں اپنا اپنا ایکسپریس ویزا اینٹری پروگرام چلاتی ہیں اور اس کے تحت دوسرے ملکوں سے لوگ آ کر کینیڈا میں سکونت اختیار کرتے ہیں۔ وفاقی پروگرام کے تحت آنے والے لوگ کینیڈا کے کسی بھی علاقے میں سکونت اختیار کر سکتے ہیں جبکہ صوبائی پروگرام کے تحت آنے والے غیر ملکی پروفیشنل صرف اسی صوبے میں سکونت اختیار کر سکتے ہیں جس صوبے کے پروگرام کے تحت وہ کینیڈا میں آئے ہوں۔

ایکسپریس ویزا انٹری کے لیے کینیڈا کی حکومت نے پوائنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے۔ اس میں پاکستان یا دوسرے ملکوں سے کینیڈا کے لیے اپلائی کرنے والوں کی عمر، ان کی تعلیم، کام کا تجربہ، ازدواجی حیثیت اور کینیڈا میں شادی، انگلش اور فرانسیسی زبان کی صلاحیت، اگر آپ کو کوئی کینیڈا سے جاب آفر رسیو ہوئی ہے، کینیڈا کی کسی یونیورسٹی یا ادارے سے حاصل کی گئی تعلیم ان سب فیکٹرز کا پوائنٹ ٹیبل کیلکولیٹ کیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر تمام دنیا سےوصول ہوئی درخواستوں کے مابین میرٹ بنتا ہے اور جو لوگ اس میرٹ پر پورا اترتے ہیں ان کے لیے کینیڈا کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ یہ پوائنٹ سکورنگ کا سسٹم سی آر ایس سکور یا  کمپری ہینسیو رینکنگ سسٹم سکور کہلاتا ہے۔

ڈاکومنٹ پروسیسنگ کا عمل کچھ اس طرح سے ہوتا ہے کہ ہمارا ایجوکیشنل ریکارڈ “ویس” یا ” ای سی اے ایس” میں سے کسی بھی سروس کے ذریعے سے متعلقہ تعلیمی بورڈوں اور یونیورسٹیوں سے ویریفائی ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں آئیلٹس میں بھی اپیئر ہونا ہوتا ہے۔ جو کہ جنرل آئیلٹس ہوتا ہے۔ آئیلٹس کی تیاری کے لیے آپ گھر میں بھی موبائل ایپس وغیرہ کی مدد لے سکتے ہیں جبکہ آپ اس سلسلے میں کوئی اکیڈمی وغیرہ بھی جوائن کر سکتے ہیں۔ ہم ایکسپریس ویزہ اینٹری کے لئے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جس کا لنک ذیل میں ہے۔

اب آپ اپنے تمام ڈاکومنٹس تصدیق شدہ حالت میں سکین کر کے اپلوڈ کردیتے ہیں اور پروسیسنگ فیس بھی آن لائن پے کر دیتے ہیں۔ آپ کو کینیڈا کی حکومت اپلیکنٹس کے پول میں ڈال دیتی ہے۔ یہاں پر پوری دنیا سے لوگ اپلائی کر چکے ہوتے ہیں اور سب اس پول میں شامل ہوتے ہیں۔ کینیڈا کی حکومت اس سال جتنے لوگوں کو اپنے ملک میں بلانا چاہتی ہے اس کی بنیاد پر ایک میرٹ نکالتی ہے اور جو بھی لوگ اس میرٹ پر پورا اترتے ہیں ان کو اپنے ملک میں آنے کی دعوت دیتی ہے۔ کینیڈین حکومت ہر دو ہفتے کے بعد کٹ آف میرٹ سکور نکالتی ہے جو بھی لوگ اس میں اسکور پر پورا اترتے ہیں ان کو کینیڈین پرماننٹ ریزیڈنسی کی آفر کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ کینیڈین ایکسپریس انٹری ویزا خاص تعلیم یافتہ اور سکلڈ ورکرز کے لیے ہے۔ سو اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ کینیڈین ایکسپریس ویزہ کے میرٹ پر پورا اتر سکتے ہیں تو کینیڈا کے لیے اپلائی کرنے میں دیر نہ کریں۔

https://www.canada.ca/en/immigration-refugees-citizenship/services/immigrate-canada/express-entry/apply-permanent-residence/submit.html

Author

  • Freelance Accountant, Full Charge Bookkeeper, Financial Analyst, and Ex Banker with 15 Years of Professional Experience. Also a Blogger...

Related Post