یو اے ای کا ویزہ بند ہونے کی بڑی وجوہات Why is a UAE Visa Ban for Pakistanis

UAE Visa Ban

UAE Visa Ban

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد دوبئی میں ملازمت کی وجہ سے رہائش پذیر ہے۔ اسکے علاوہ تھوڑے عرصے کے لیئے ورکنگ ویزہ کے تحت جانے والے لوگوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔ جو لوگ وہاں رہائش پذیر ہیں انہیں وزٹ کرنے والوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔ اسلیئے جب یو اے ای سے اچانک ویزہ پراسس بند ہونے کا اعلان کیا گیا وہ سب لوگوں کے لیئے بے چینی کا باعث بنا۔ سب لوگ اس کے پیچھے کے محرکات جاننے کے لیئے بےتاب ہیں۔ دوبئی کی طرف سے پابندی صرف پاکستان پر نہیں لگائی گئی اس میں مزید بارہ ممالک شامل ہیں۔اس آرٹیکل میں ہم ان تمام وجوہات پر روشنی ڈالیں گے جنہیں پابندی کی ممکنہ وجہ بتایا جارہاہے۔اس کی پہلی وجہ کرونا وائرس ہے۔ کرونا وائرس جس نے تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اس کے چلتے دوبئی نے ان تمام ممالک کو پابند کیا ہے جن وائرس کے کیسیز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔لیکن صرف یہ وجہ نہیں ہے کیونکہ انڈیا جس میں کرونا وائرس اور اس کی تباہ کاریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اس کو پابند ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔دوسری ممکنہ وجہ دوبئی میں موجود پاکستانیوں کا انکی سوشل میڈیاکی پابندیوں کو ٹھیک طریقے سے فالو نہ کرنا ہے۔ دوبئی کے سوشل میڈیا قوانین اس حوالے سے بہت سخت ہیں۔تیسری وجہ جو کہ سب سے زیادہ زیر بحث ہے وہ خطے کی سیاسی صورتحال ہے۔ بہت سے ماہرین کا ماننا ہے کہ ویزے بند ہونے کی وجہ خالصتا سیاسی ہے۔تاہم اس حوالے سے دفتر خارجہ کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ یو اے ای کی حکومت کے ساتھ اس ھوالے سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے اسکا جلد کوئی مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

Related Post